رسول بخش پلیجو کی ساتویں برسی آبائی علاقے میں منائی گئی، تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
رسول بخش پلیجو۔
عوامی تحریک کے بانی سربراہ، دانشور اور سیاستدان رسول بخش پلیجو کی ساتویں برسی جنگ شاہی میں ان کے آبائی علاقے منگر خان پلیجو میں منائی گئی۔
برسی کی تقریب میں رسول بخش پلیجو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر دریائے سندھ پر ڈیم، نہریں بنانے اور معدنی وسائل پر قبضوں کے خلاف قرار دادیں منظور کی گئیں، جبکہ موجودہ ملکی و عالمی سیاسی صورتحال پر پارٹی کا مؤقف پیش کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی صدر نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی طرح عوام ڈیموں اور نہروں کو بھی دفن کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں بدترین فسطائی حکومت قائم کر رکھی ہے۔
برسی میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں، وکلا اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رسول بخش پلیجو
پڑھیں:
عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری‘ علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-21
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی جہاں علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی پیش نہیں ہوئے۔ علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت نے ان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے جب کہ علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ منجمدکرنے سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق متعلقہ بینکوں میں علیمہ خان کے نام سے نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس ہیں اور جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی عدالت نے ان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ساتویں مرتبہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور مقدمے کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔