پاکستان انڈیا سے جنگ کرے گا اور چھ دریاؤں کا پانی لے گا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےخبردار کیا ہےکہ انڈیا نے پاکستان کا پانی روکا تو پاکستان اانڈیا سے جنگ کرے گا اور چھ کے چھ دریاؤں کا پانی لے گا۔
بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران غیر معمولی خطاب کیا اور کہا پاکستان بھارت تنازعہ پر پاکستان کی پالیسی کی ایک بار پھر صراحت کے ساتھ بیان کیا۔ بلاول بھٹو کے خطاب کا مرکزی نکتہ یہ تھا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدہ کی وائلیشن کو ہرگز نظر انداز نہیں کرے گا اور اور ایسی کوئی کوشش جنگ پر منتج ہو گی۔
وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
پی ٹی آئی کا شور شرابا
بلاول بھٹو کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شور مچانا شروع کر دیا جو ان کے خطاب کے اختتام تک جاری رہا۔
بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے یا جنگ کیلئے تیار رہے، پانی پر جنگ لڑنا پڑی تو اگلی جنگ بھی جیتیں گے۔
بھارت نے پہلگام دہشت گردی کے واقعہ کے بعد سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا کہا، پانی روکنے کی دھمکی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اگر پانی روکا گیا تو ہمیں جنگ لڑنا پڑے گی، ہم جانتے ہیں ہماری افواج، ایئرفورس بالکل تیار ہیں۔
روس اور چین کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت
ان کا کہنا تھا کہ اب بھارت کے پاس دو ہی آپشنز ہیں، بھارت سندھ طاس معاہدہ مان لے، اگرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم 6 کے 6 دریا اپنے عوام کو دلوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو باقاعدہ دہشت گرد ریاست ڈکلیئر کرایا جائے، بھارت نے کوشش کی پاکستان کو آئی ایم ایف کا پیکج نہ ملے، ہر محاذ پر پاکستان جیتا اور بھارت ہارا، ہم نے اقوام متحدہ کے فورم پر اپنا مؤقف پیش کیا، پاکستان کی وزارت خارجہ اور سفیروں کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں۔
شاہدرہ پولیس کی ہنی ٹریپ گروہ کے خلاف کارروائی ، پولیس کانسٹیبل سمیت 2 ملزم گرفتار
اللّٰہ نے پاکستان کو بھارت پر ملٹری کامیابی، بیانیے کی کامیابی اور سفارتی کامیابی دی۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری : فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی کو پاکستان کی زندگی کی علامت دریائے سندھ پر حملہ کرنے نہیں دیں گے، عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں۔
بھٹ شاہ میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب بھٹائی کے ماننے والے ہیں، بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی مگر مکمل ہم نے کی، جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست دی، جنگ شروع ہوئی تو دریائے سندھ کے کنارے پر کھڑے ہو کر کہا تھا کہ مودی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کروں گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، سندھو دریا پر حملے کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھائی، مودی کے پانی روکنے کی دھمکی کو پوری دنیا میں اٹھایا ہے، مودی کے جھوٹ کو پوری دنیا میں میں بے نقاب کردیا۔
پی پی پی چیئرمین نے کہ پاکستان پر بھارت نے رات کے اندھیرے پر حملہ کیا،جنگ چھیڑی، پاکستان نے جنگ شروع نہیں کی لیکن ختم پاکستان نے کی، پاک افواج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، بھارت نے عبرت ناک شکست کے بعد پاکستان کے پانی پر حملہ کیا، دریائے سندھ کا پانی سندھ سمیت پورا پاکستان پیتا ہے۔