Jasarat News:
2025-11-06@19:12:07 GMT

مسلم اورکافر کا اصلی فرق

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حکمت مودودی
حصولِ علم کی فکر
میرے بھائیو! ماں اپنے بچے کو دودھ بھی اْس وقت تک نہیں دیتی جب تک کہ وہ رو کرمانگتا نہیں۔ پیاسے کو جب پیاس لگتی ہے تو وہ خود پانی ڈھونڈتا ہے، اور خدا اس کے لیے پانی پیدا بھی کر دیتا ہے۔ جب تم کو خود ہی پیاس نہ ہو تو پانی سے بھرا ہوا کنواں بھی تمھارے پاس آ جائے تو بے کار ہے۔ پہلے تم کو خود سمجھنا چاہیے کہ دین سے ناواقف رہنے میں تمھارا کتنا بڑا نقصان ہے۔ خدا کی کتاب تمھارے پاس موجود ہے، مگر تم نہیں جانتے کہ اس میں کیا لکھا ہے۔ اس سے زیادہ نقصان کی بات اور کیا ہو سکتی ہے؟ نماز تم پڑھتے ہو، مگر تمھیں نہیں معلوم کہ اس نماز میں تم اپنے خدا کے سامنے کیا عرض کرتے ہو؟ اس سے بڑھ کر اور کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ کلمہ، جس کے ذریعے سے تم اسلام میں داخل ہوتے ہو، اس کے معنی تک تم کو معلوم نہیں اور تم نہیں جانتے کہ اس کلمے کو پڑھنے کے ساتھ ہی تم پر کیا ذمہ داریاں عاید ہوتی ہیں؟ ایک مسلمان کے لیے کیا اس سے بھی بڑھ کر کوئی نقصان ہو سکتا ہے؟ کھیتی کے جل جانے کا نقصان تم کو معلوم ہے، روزگار نہ ملنے کا نقصان تم کو معلوم ہے، اپنے مال کے ضائع ہو جانے کا نقصان تم کو معلوم ہے، مگر اسلام سے ناواقف ہونے کا نقصان تمھیں معلوم نہیں۔ جب تم کو اس نقصان کا احساس ہو گا تو تم خود آ کر کہو گے کہ ہمیں اس نقصان سے بچائو، اور جب تم خود کہو گے تو ان شاء اللہ تمھیں اس نقصان سے بچانے کا بھی انتظام ہو جائے گا۔ (خطبات)

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا نقصان تم تم کو معلوم

پڑھیں:

نیو یارک میں میئر کا الیکشن آج، مسلم امیدوار ظہران ممدانی سمیت 3 امیدواروں میں کا مقابلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک کے میئر کا الیکشن عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں ڈیموکریٹک پارٹی کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو کے مدِمقابل ہیں۔

پولنگ سے قبل ظہران ممدانی نے اپنے حامیوں کے ساتھ بروکلین برج سے سٹی ہال تک ایک ریلی نکالی۔ ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مخالفت ان کے لیے حوصلے کا باعث ہے۔ ممدانی کے مطابق ان کی مہم کا بنیادی ہدف نیویارک میں بڑھتے ہوئے رہائشی اخراجات کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھرپور حمایت اور ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔

صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود ظہران ممدانی کے نیویارک کے پہلے مسلم میئر بننے کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔

اسی روز امریکی ریاستوں ورجینیا اور نیوجرسی میں بھی گورنر کے اہم انتخابات ہو رہے ہیں۔ ورجینیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار غزالہ ہاشمی لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔ وہ ریاست کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد خاتون سینیٹر ہیں۔ اگر وہ کامیاب ہوئیں تو لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی مسلم خاتون بن جائیں گی۔ ان کے شوہر اظہر کا تعلق کراچی سے ہے۔

ورجینیا میں ہی ڈیموکریٹک امیدوار ایبی گیل اسپین برگر کا مقابلہ ری پبلکن امیدوار وینسم ارل سیئرز سے جاری ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 270 رنز کا ہدف
  • این آئی سی وی ڈی، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی نااہلی اور غفلت، عوامی خزانے کو بھاری نقصان
  • بہار کے انتخابی دنگل میں مسلمان
  • طورخم گزرگاہ 25 ویں روز بھی بند: دوطرفہ تجارت معطل ہونے سے اربوں کا نقصان
  • جرمنی میں خلافت کے قیام کی داعی مسلم تنظیم پر پابندی عائد
  • طورخم گزرگاہ 25 ویں روز بھی بند؛  دوطرفہ تجارت معطل ہونے سے اربوں کا نقصان
  • ڈونلڈ ٹرمپ کو دھچکا، نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات میں مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب
  • پنجاب وائلڈلائف ایکٹ میں ترامیم، جنگی حیات کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ
  • نیو یارک میں میئر کا الیکشن آج، مسلم امیدوار ظہران ممدانی سمیت 3 امیدواروں میں کا مقابلہ
  • مختلف سیاسی جماعت کے لوگ فنکشنل لیگ میںشامل