5 کروڑ تک کےکیسز میں عدالتی وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں ہوسکے گی: وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو حاصل اختیارات کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ہے اور اب 5 کروڑ روپے تک کے مقدمات میں عدالتی وارنٹ کے بغیر گرفتاری ممکن نہیں ہوگی۔ گرفتاری کا فیصلہ بھی کسی ایک افسر کی بجائے ایف بی آر کی تین رکنی کمیٹی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ 75 سال سے زائد عمر کے افراد کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا، جبکہ ایک کروڑ روپے سے زائد پنشن پر ٹیکس لاگو ہوگا۔ 15 سال تک ذاتی رہائش پر ودہولڈنگ ٹیکس نہیں لگے گا، اور سرکاری سکیورٹیز پر سرمایہ کاری پر 20 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ سے واقف ہے، اسی لیے 6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس کی شرح صرف ایک فیصد مقرر کی گئی ہے۔ ای کامرس کے لیے سادہ نظام متعارف کرایا جا رہا ہے اور ان پر محدود ٹیکس عائد ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گریجویٹی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، اور نجی کاروبار کو قرض کی فراہمی میں آسانی دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، نئی صنعتی پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی، اور صرف انہی ڈیم منصوبوں پر کام کیا جائے گا جو پہلے سے منظور شدہ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ بجٹ متوازن ہے اور مالی اخراجات میں کمی کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنماعلیمہ خان کی گرفتاری ایک مرتبہ پھر ٹل گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-9
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی گرفتاری ایک مرتبہ پھر ٹل گئی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل اڈیالہ جیل کے قریب کر لی گئی۔ڈی ایس پی اظہر شاہ نے پولیس ٹیم کے ساتھ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری پر باقاعدہ تعمیل کروا لی۔ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب وارنٹ پر دستخط کیے جس کے بعد گرفتاری مؤخر ہوگئی۔ عدالت کے احکامات کے مطابق علیمہ خان کے وارنٹ پر دستخط کروا کر کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، تاہم فی الحال گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔علیمہ خان کی گرفتاری یا وارنٹ کی تعمیل کروانے کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔