کیمبرج کے لیک پیپرز سے متاثرہ طلبہ سے دوبارہ امتحان لینے کی سفارش
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) قومی اسمبلی کی تعلیمی ذیلی کمیٹی نے کیمبرج کے لیک ہونے والے پرچے متاثرہ طلبہ سے دوبارہ لینے کی سفارش کردی۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ متاثرہ طلبہ کو یہ حق ہونا چاہیے کہ وہ اگر چاہیں بغیر کسی اضافی فیس کے آئندہ امتحانی سیشن اکتوبر/نومبر 2025ء میں دوبارہ امتحان دے سکیں۔کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن (کیمبرج) نے پاکستان کی قومی اسمبلی کی تعلیمی ذیلی کمیٹی سے ملاقات کی، جس میں 3 امتحانی پرچوں کے بارے میں کیمبرج کی تحقیقات کے حوالے سے اضافی معلومات ان کو فراہم کی گئیں۔کمیٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ طلبہ کو یہ حق دیا جانا
چاہیے کہ اگر وہ چاہیں تو دوبارہ امتحان دے سکیں۔اس حوالے سے کیمبرج کی جانب سے جو ابتدائی حل تجویز کیا گیا تھا، یعنی لیک ہونے والے سوالات کو رعایت دے کر مکمل مارکس دینا، اس سے زیادہ تر طلبہ کو فائدہ پہنچے گا قومی اسمبلی کی کمیٹی نے کیمبرج کی جانب سے پیپر لیکس پر کی گئی تحقیق اور اس پر مبنی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اسے تسلی بخش قرار دیا۔کمیٹی نے کہا کہ کیمبرج کی تحقیقات شفاف اور قابل اعتماد تھیں، تاہم طلبہ کے اعتماد اور ان کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے مفت ری ٹیک کی سہولت بھی فراہم کی جانی چاہیے۔کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “مکمل مارکس دینے سے طلبہ کی اکثریت کو فائدہ پہنچے گا تاہم جن طلبہ کو تشویش ہے یا وہ اپنے نتائج بہتر بنانا چاہتے ہیں، ان کے لیے دوبارہ امتحان دینے کا آپشن بھی موجود ہونا چاہیے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: متاثرہ طلبہ کیمبرج کی کمیٹی نے طلبہ کو
پڑھیں:
کراچی :منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
کراچی میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچہ حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا اور اس میں بیماری جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔ایم ایس سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال ڈاکٹر واحد راجپوت کے مطابق تیرہ سالہ بچے میں منکی پاکس سے مشابہ علامات پائی گئی ہیں۔ متاثرہ بچے کو فوری طور پر نیپا کے انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹر واحد راجپوت نے بتایا کہ بچے میں تیز بخار اور جسم پر زخم جیسی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد بیماری کی حتمی تصدیق کی جائے گی۔