(محکمہ داخلہ ) ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال میمن حواس باختہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
زیر سماعت قیدی عمران احمد شیخ کی وزیر اعلیٰ کی اجازت کے بغیر پیرول پر رہائی
نیب سے شروع ہونے والی تحقیقات رکوادی ، ڈی جی کی عدالت عالیہ میں طلبی
محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال میمن نیب سے خوفزدہ، نیب نے اقبال میمن کے خلاف انکوائری شروع کردی، اقبال میمن نے سندھ ہائی کورٹ پہنچ کر انکوائری معطل کروادی، ڈی جی نیب عدالت طلب۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب کراچی نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اقبال میمن پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے انڈر ٹرائل قیدی عمران احمد شیخ کو وزیراعلی سندھ کی اجازت کے علاہ پیرول پر آزاد کیا ، ڈی جی نیب کراچی نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اقبال میمن کو نوٹس ارسال کر کے آگاہ کیا کہ معاملے پر انکوائری کمیٹی قائم کی گئی ہے اور احتساب عدالت میں انکوائری رپورٹ جمع کروانی ہے اس لیے آپ نیب حکام کے سامنے پیش ہو کر انڈر ٹرائل قیدی عمران احمد شیخ کو پیرول پر آزاد کرنے سے متعلق ریکارڈ پیش کریں اور بیان ریکارڈ کروائیں۔ نیب کراچی کی انکوائری اور نوٹس کے بعد ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اقبال میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر کے چیلینج کیا، عدالت نے اقبال میمن کے کال اپ نوٹس اور انکوائری کو معطل کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب کو25 جون بدھ کو پیش ہونے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ایڈیشنل چیف سیکریٹری اقبال میمن
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا
پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتار کیا ہے۔
احمد جواد کو پیکا قانون کے تحت جی 13 اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، احمد جواد کو عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔