data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کلائمٹ فنانس اینڈ ٹرانسپیرنسی پر جرنلسٹ فیلوشپ کا آغاز کردیا جس کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ فیلو شپ کے لیے سندھ کے کلائمٹ چینج سے سب سے زیادہ متاثر اضلاع سے 15 صحافیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

ٹریننگ میں کلائمٹ گورننس اور کلائمٹ فنانس میں شفافیت کو درپیش چیلنجز اورمواقعوں کے بارے میں گفتگو کی گئی جبکہ مؤثر کلائمٹ ایکشن کے لیے ضروری مکینزم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی اس فیلوشپ کا مقصد صحافیوں کو کلائمٹ چیلنجز، کلائمٹ فنانس اور کاربن مارکیٹس وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنا ہے اور صحافت کے ذریعے عام افراد اور ذمہ داران تک ان موضوعات کو پہنچا کر مؤثر کلائمٹ ایکشن کو ممکن بنانا ہے۔

ورکشاپ میں مختلف ماہرین نے شرکت کی جن میں سابق جج سپریم کورٹ اور چیئرمین ٹی آئی پاکستان ضیا پرویز،ٹی آئی پاکستان کی ممبر بورڈ آف ٹرسٹی ڈاکٹر عظمیٰ شجاعت، سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر (پبلک اویرنس)، سینئر صحافی لبنیٰ جرار نقوی، کلائمٹ اینڈ نیچر ایکسپرٹ حمزہ بٹ جبکہ ٹی آئی پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاشف علی، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نسرین میمن، پالیسی اینڈ ریسرچ کوآرڈینیٹر رائمہ محمود اور پروگرام ایسوسی ایٹ فریحہ فاطمہ شامل تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کلائمٹ فنانس

پڑھیں:

بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا خواتین کی صحت کے لیے 2.5 ارب ڈالر امداد کا اعلان

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے خواتین کی صحت کے لیے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2030 تک اس شعبے میں 2.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ خواتین کی صحت میں سرمایہ کاری کا اثر نسلوں تک قائم رہتا ہے، جس کے نتیجے میں صحت مند خاندان، مضبوط معیشتیں اور زیادہ منصفانہ دنیا وجود میں آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین ایسی وجوہات کی بنا پر ہلاک ہو رہی ہیں یا ناقص صحت میں زندگی گزار رہی ہیں جن کا بروقت علاج ممکن تھا، اور اب وقت آ گیا ہے کہ یہ صورتحال بدلی جائے، مگر اس کے لیے اجتماعی کوشش ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے خواتین کی صحت سے متعلق اہم مسائل جیسے ماہواری کی تبدیلی (مینوپاز)، حمل کے دوران بلند فشار خون (پری ایکلیمپسیا) اور اینڈومیٹریوسِس جیسے امراض کو مسلسل نظر انداز کیا گیا ہے، بل گیٹس فاؤنڈیشن خواتین کے صحت کے لیے 2.5 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔

گیٹس فاؤنڈیشن یہ سرمایہ کاری ان شعبوں میں کرے گی جن میں مانع حمل ذرائع میں جدت، زچگی کے دوران نگہداشت اور حفاظتی ٹیکے، حاملہ خواتین کی غذائیت اور صحت، جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریاں، اور ماہواری و دیگر امراض نسواں شامل ہیں۔ فاؤنڈیشن کا مقصد نہ صرف تحقیق اور نئی مصنوعات کی تیاری ہے بلکہ انہیں دنیا بھر میں قابلِ رسائی بنانا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سیاستدانوں کے بجائے بل گیٹس، ایلون مسک پیدا کرنا ہیں، فاروق ستار نے ایسا کیوں کہا؟

گیٹس فاؤنڈیشن میں صنفی مساوات کے پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر انیتا زیدی نے کہا کہ بہت عرصے تک خواتین ان بیماریوں سے متاثر ہوتی رہیں جنہیں یا تو سمجھا نہیں گیا، غلط تشخیص کیا گیا یا پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ سرمایہ کاری خواتین پر مرکوز اختراعات کا نیا دور ثابت ہو، جہاں خواتین کی زندگی، جسم اور آواز کو طبی تحقیق و ترقی میں مرکزی حیثیت حاصل ہو۔

یاد رہے کہ بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس، جو گزشتہ برس فاؤنڈیشن سے علیحدہ ہوچکی ہیں، اب بھی خواتین کی صحت کے لیے اپنی علیحدہ کوششوں کے ذریعے سرگرم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امداد بل گیٹس خواتین صحت فنڈز مائیکروسافٹ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے داخلہ ٹیسٹ 5اکتوبرکو ہونگے
  • پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا شیڈول جاری کردیا
  • سندھ ہائیکورٹ نے ایکس کیڈر عہدوں کیلئے جج نامزد کر دیے
  • نادرا نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
  • رانا ثنا اللہ کی زیرصدارت اجلاس ،سیاحت کے فروغ اور ایوی ایشن سیکٹر کی ترقی بارے جائزہ لیاگیا
  • ایس اینڈ پی کی جانب سے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ ’’اے پلس‘‘برقرار
  • ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا دواں کے جنیرک ناموں کے استعمال کی پالیسی پر عمل درآمد کا مطالبہ
  • ایران امریکہ-پاکستان کی شراکت داری کے بارے میں کتنا فکرمند ہے؟
  • بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا خواتین کی صحت کے لیے 2.5 ارب ڈالر امداد کا اعلان
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر