جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی: 11 خارجی دہشت گرد ہلاک،میجراور لانس نائیک شہید
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے میجر اور لانس نائیک نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جب کہ 7 زخمی ہوئے، تاہم پاک فوج کے میجر اور ایک لانس نائیک نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، آپریشن میں میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ شہید ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر معیز عباس شاہ نے دشمن کا مقابلہ بہادری سے کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، 37 سالہ میجر معیز کا تعلق چکوال سے تھا، جب کہ لانس نائیک جبران اللہ کا تعلق ضلع بنوں سے تھا۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شہدا کی قربانیاں قوم کے حوصلے مزید بلند کر رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لانس نائیک پاک فوج کے
پڑھیں:
کپواڑہ، بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو آج علی الصبح ضلع کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو آج علی الصبح ضلع کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔ قابض بھارتی فوجیوں نے علاقے میں تلاشی آپریشن گزشتہ روز(جمعہ) شروع کیا تھا۔ یاد رہے کہ بھارت نے کالے قانون ”آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ“ کے تحت فورسز کو آزادی کی جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کو قتل کرنے اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں کا نشانہ بنانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ بے لگام بھارتی فورسز اہلکاروں نے 1989ء سے اب تک 96 ہزار 4 سو 76 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ آج تک کسی بھی مجرم بھارتی فوجی کو سزا نہیں دی گئی۔