معروف اداکاریاسر نوازکے گھر صفِ ماتم بچھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
معروف اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ۔
یاسر نواز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے یہ خبردیتے ہوئے بتایاکہ ان کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں ۔
معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھائی کی مغفرت کی دعا کی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی۔
اداکار نے اپنے چھوٹے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹیگ کیا، تاہم ان کی جانب سے بھائی کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ مداح یاسر نواز کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کیلئے صبر کی دعا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یاسر نواز
پڑھیں:
ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت خطے کی سلامتی کے لیے ضروری ہے، رومانیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انقرہ: رومانیہ کی وزیرِ خارجہ اوانا تویو نے کہا ہے کہ ترکی کی مکمل رکنیت یورپی یونین (EU) کے لیے نہ صرف ایک اہم قدم ہے بلکہ بلیک سی (Black Sea) کے خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپوٹس کےمطابق ترک وزیرِ خارجہ حاکان فیدان کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوانا تویو نے کہا کہ بخارسٹ نیٹو انڈسٹری فورم کی میزبانی کر رہا ہے اور رومانیہ ترکی کے ساتھ فعال سفارتی رابطہ رکھتا ہے، رومانیہ ترکی کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور وسیع کرنا چاہتا ہے۔
رومانیہ کی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ترکی، رومانیہ اور بلغاریہ کے درمیان نیٹو کے دائرے میں قائم سہ فریقی تعاون دیگر شعبوں میں بھی توسیع پا سکتا ہے،ہم ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ ترکی کی شمولیت بلیک سی کی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اگلا سال ترکی اور رومانیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے 15 سال مکمل ہونے کا موقع ہوگا، جس کے سلسلے میں ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا اجلاس بخارسٹ میں منعقد ہوگا، جہاں صدر طیب اردوان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اوانا تویو نے مزید کہا کہ ترکی یورپی یونین سے باہر رومانیہ کا سب سے اہم تجارتی اور تزویراتی شراکت دار ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور دفاعی صنعت میں تعاون بڑھانے کے مواقع موجود ہیں،ترکی اور رومانیہ کے درمیان بکتر بند گاڑیوں کی مشترکہ پیداوار پر معاہدہ طے پا گیا ہے، جو خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی ایک نمونہ ثابت ہو سکتا ہے۔
غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رومانیہ امریکہ، قطر اور مصر کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے، اور ترکی کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہم انسانی امداد کی فراہمی اور زخمی بچوں کے علاج کے لیے تعاون جاری رکھیں گے تاکہ ایک منصفانہ اور پائیدار امن قائم ہو سکے۔”
انہوں نے ترکی کا بلیک سی کے استحکام میں کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم بطور نیٹو اتحادی معاشی بنیادوں کو مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں اور بلیک سی کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔
خیال رہے کہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔