مائنس عمران خان ہماری لاشوں سے گزر کر ہوگا، علی امین گنڈاپور کا علیمہ خان کے بیان پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مائنس عمران خان ہماری لاشوں سے گزر کر ہوگا۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے بیان ’لگتا ہے مائنس عمران خان مائنس ہو ہی گیا‘ کے رد عمل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے مخالفین سن لیں کہ مائنس عمران خان اس وقت ہوگا جب ہم زندہ نہیں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ’لگتا ہے مائنس عمران ہو ہی گیا ہے‘، علیمہ خان نے بڑی بات کہہ دی
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کے ساتھ جو لوگ ملے ہوئے ہیں چاہے ہمارے اندر کے ہیں یا باہر کے وہ سن لیں کہ جب تک ہم زندہ ہیں کسی کا باپ بھی مائنس عمران خان نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہرکسی کے لیے واضح پیغام ہے کہ مائنس عمران خان ہماری لاشوں سے گزر کرہوگا، یہ بات سمجھ لیں، اپنے اندر کے منافقوں کو، اپنے اندر کے سازشیوں کو اور عمران خان کے دشمنوں کو پہیچانیں، یہ آپ کو اپنے مقصد سے ہٹا کر آپ کو کنفیوز کرکے آپ کی تحریک کو، آپ کے مقصد کو، آپ کے لیڈر کی تحریک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور پر فرد جرم کے لیے 2 جولائی کی تاریخ مقرر، وارنٹ گرفتاری منسوخ
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ لگتا ہے عمران خان کو مائنس کردیا گیا ہے۔
علیمہ خان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو مائنس کر دیا گیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ مائنس ہی ہو گئے ہیں‘۔
ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ خیبر پختونخوا کے ایم پی اے کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہیں ہم انہیں ’ناں‘ نہیں کہہ سکتے۔ جس کے جواب میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اگر بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: اس بار ہتھیاروں کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے اور مزاحمت کریں گے، علی امین گنڈاپور
علیمہ خان نے کہاکہ ہم نے خیبرپختونخوا حکومت سے بھیک مانگی کہ اگر آپ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی تو آپ اڈیالہ جیل کے باہر آکر بیٹھ جائیں لیکن کسی نے نہیں سنی۔
انہوں نے کہاکہ ایک بندہ یہاں آکر نہیں کہتا کہ ہم نے ملاقات کرنی ہے، ہمیں تو یقین ہی نہیں آرہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے بجٹ پاس کرلیا ہے کیوں کہ علی امین نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ بجٹ عمران خان سے مشاورت کے بعد پاس ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پانچ ہفتے سے کہہ رہے تھے کہ مجھے سے مشاورت کے بغیر بجٹ پاس نہیں ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور علیمہ خان مائنس عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پی ٹی ا ئی علی امین گنڈاپور علیمہ خان وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور علیمہ خان نے کہا کہ کہ مائنس تھا کہ خان کے
پڑھیں:
طلال چوہدری سے پوچھا جائے عمران خان کے بچوں کو کیوں ویزا نہیں دیا جارہا، علیمہ خان
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ طلال چوہدری سے پوچھا جائے عمران خان کے بچوں کو کیوں ویزا نہیں دیا جارہا۔
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ایڈووکیٹ فیصل ملک کو کہا ہے طلال چوہدری سے رابطہ کریں۔
علیمہ خان نے کہا کہ وزارت داخلہ نے کہا ہے ہمارا بانی کے بچوں کی ویزا درخواست سے کوئی تعلق نہیں، ایمبیسڈر نے کہا تھا وہ وزارت داخلہ سے اجازت لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بانی کے بچوں کے ٹریکنگ نمبرز ہمارے پاس ہیں، قاسم اور سلیمان کا نائیکوپ بنا ہوا ہے لیکن کارڈ گم ہوچکا ہے، برٹش پاسپورٹ پر دونوں نے ویزا کے لیے اپلائی کردیا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ سلیمان اور قاسم کو پاکستان آنے سے حکومت نہیں روک سکتی، ویزا کے لیے آج پھر ہم ایمبیسڈر سے رابطہ کریں گے، ویزا نہ ملا تو سلیمان اور قاسم مزید کوشش کرلیں گے۔
اس حوالے سے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ طلال چوہدری سے بھی ویزا کے لیے رابطہ کرلیں گے، اپلائی کا ٹریکنگ نمبر بھی انہیں دیں گے۔