WE News:
2025-06-25@09:27:57 GMT

مسجد قبلتین، جہاں ایک ہی نماز 2 مختلف سمتوں میں ادا کی گئی

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

غلافِ کعبہ کی تبدیلی، روح پرور تقریب آج منعقد ہوگی، تمام تیاریاں مکمل

مکہ مکرمہ:

نئے اسلامی سال کے آغاز پر مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور اور بابرکت تقریب آج نمازِ عصر کے بعد منعقد کی جائے گی، جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

غلافِ کعبہ کی تیاری اور تبدیلی کا عمل خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں گورنر مکہ مکرمہ کی سربراہی میں انجام دیا جائے گا، جس میں مسجد الحرام کے آئمہ کرام، کسوہ فیکٹری کے ماہرین، اعلیٰ حکام اور خصوصی ٹیم شریک ہوگی۔

غلافِ کعبہ کی تیاری کا عمل انتہائی مہارت اور عقیدت سے مکمل کیا جاتا ہے، جس میں دو سو سے زائد ماہر کاریگر اور فنکار شریک ہوتے ہیں۔ کسوہ فیکٹری میں 11 ماہ کی مسلسل محنت سے تیار کیا گیا یہ نیا غلاف مجموعی طور پر 1,415 کلوگرام وزنی ہے۔

غلاف میں 1,000 کلوگرام خالص سِلک (ریشم) استعمال کیا گیا ہے، جب کہ اس پر 120 کلوگرام سونے اور 100 کلوگرام چاندی سے تیار کردہ دھاگوں سے قرآنی آیات کی کشیدہ کاری کی گئی ہے۔ نیا غلاف چار بڑے ٹکڑوں کے ساتھ درمیانے اور چھوٹے 47 حصوں پر مشتمل ہے۔

تقریب کا آغاز نمازِ عصر کے بعد پرانے غلاف کے سنہری حصوں کو احتیاط سے ہٹانے سے ہوگا، جب کہ مکمل طور پر نیا غلاف نمازِ عشاء کے بعد کعبہ شریف پر چڑھایا جائے گا۔ یہ لمحے پوری امت مسلمہ کے لیے روحانی اہمیت رکھتے ہیں، جسے لاکھوں فرزندانِ توحید دنیا بھر سے عقیدت و احترام سے دیکھتے ہیں۔

یہ روایت ہر سال یکم محرم کو ادا کی جاتی ہے اور حرمین شریفین کی تاریخ میں اسے ایک عظیم الشان اور مقدس عمل کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنیوالے میجر معیز شہید کی نمازِ جنازہ ادا، فیلڈ مارشل کی شرکت
  • غلافِ کعبہ کی تبدیلی، روح پرور تقریب آج منعقد ہوگی، تمام تیاریاں مکمل
  • کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مختلف مقابلے، 6 زخمی ڈاکوؤں سمیت 10 ملزمان گرفتار
  • ایران میں رجیم چینج پلان فیل، عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • ایران کا قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ
  • سعودی شہزادہ فیصل بن خالد بن سعود کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
  • عمران خان کے لیے سارے راستے بند، کیا اب سیاست میں واپسی ممکن ہے؟
  • انڈونیشین خاتون کے ہاں مسجد الحرام کے صحن میں بچے کی پیدائش
  • کولمبیا میں 57 فوجیوں کو شہریوں نے اغوا کر لیا