زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
کراچی:
انٹربینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام میں تعاون کی غرض سے چین کی مزید دو سال کے لیے ایک ارب 80کروڑ ڈالر کے قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے، مارکیٹ ٹریژری بلوں میں غیرملکیوں کی سرمایہ کاری حجم 73.
عالمی سطح پر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کمزور ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 283روپے 50پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
تاہم اس دوران سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 04پیسے کی کمی سے 283روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 285روپے 75پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈالر کی قدر
پڑھیں:
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بنا کسی تبدیلی کے 281 روپے 42 پیسے پر مستحکم رہی۔(جاری ہے)
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 02 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 39 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 730 روپے 93 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 923 روپے 61 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 21 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 40 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 45 پیسے ریکارڈ کی گئی۔