پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کیے ہیں، بورڈ کی جانب سے 22 فیڈریشنز کو 6 کروڑ 39 لاکھ کی گرانٹس بھی جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم پر انعامات کی برسات جاری، گورنر پنجاب نے تحفے میں کیا کچھ دیا؟
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں اور مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز کو مالی انعامات اور گرانٹس سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللّٰہ نے شرکت کی۔
تقریب میں مجموعی طور پر 36 کھلاڑیوں میں 82 لاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ 22 کھیلوں کی فیڈریشنز کو مجموعی طور پر 6 کروڑ 39 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔
ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کا انعام، ایتھلیٹکس فیڈریشن کو ایک کروڑ کی گرانٹجیولن تھرو میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 20 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا، جب کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو ایک کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی گئی۔
دیگر فیڈریشنز کو دی جانے والی گرانٹس کی تفصیلالپائن کلب کو 21 لاکھ روپے، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو 11 لاکھ روپے، باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو 25 لاکھ روپے، ہینڈ بال فیڈریشن کو 50 لاکھ روپے اور جوڈو فیڈریشن کو 10 لاکھ روپے کی گرانٹ دی گئی۔
جوجٹسو فیڈریشن کو 20 لاکھ روپے، کراٹے فیڈریشن کو 30 لاکھ روپے، کبڈی فیڈریشن کو 30 لاکھ روپے، اور تائیکوانڈو فیڈریشن کو 11 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی۔
نیشنل رائفل ایسوسی ایشن اور دیگر اداروں کو امدادنیشنل رائفل ایسوسی ایشن کو 20 لاکھ روپے سالانہ گرانٹ کے علاوہ 50 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ بھی دی گئی۔
پاکستان رگبی یونین کو 11 لاکھ روپے، ونٹر اسپورٹس فیڈریشن کو 20 لاکھ روپے، پاکستان اسکواش فیڈریشن کو 50 لاکھ روپے، سوئمنگ فیڈریشن کو 22 لاکھ 50 ہزار روپے، ٹیبل ٹینس فیڈریشن کو 22 لاکھ 50 ہزار روپے اور ٹینس فیڈریشن کو 10 لاکھ روپے دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: غیرمجاز طور پر ‘پاکستان’ کا نام استعمال کرنے پر باڈی بلڈنگ کی تربیت دینے والی تنظیم کو نوٹس جاری
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کو 25 لاکھ روپے، والی بال فیڈریشن کو 50 لاکھ روپے، ریسلنگ فیڈریشن کو 30 لاکھ روپے اور ووشو فیڈریشن کو 10 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی۔
تقریب کا مقصد کھلاڑیوں اور کھیلوں کی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا تھا۔ اس اقدام کو کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ حکومت کا یہ تسلسل مستقبل میں مزید بہتر نتائج لائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ارشد ندیم پاکستان اسپورٹس بورڈ فیڈریشن کیش انعامات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان اسپورٹس بورڈ فیڈریشن کیش انعامات پاکستان اسپورٹس بورڈ کو 20 لاکھ روپے لاکھ روپے کی کیش انعامات فیڈریشنز کو جاری کی گئی فیڈریشن کو کی گرانٹ
پڑھیں:
پاک سری لنکا میچ: ابرار احمد اور ہسارنگا کی شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ، ایک دوسرے سے گلے ملے
ابوظبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل راؤنڈر ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد اُنہی کے انداز میں جشن منایا۔پاکستان اور سری لنکاکے میچ کے درمیان دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی۔ سری لنکا کے ہسارنگا نے فخر زمان کا شاندار کیچ تھاما تو انہوں نے ابرار کے انداز میں سیلیبریٹ کیا ۔ پھر صائم کو بولڈ کرکے ابرار احمد کی طرح انداز اپنایا۔جس کے بعد ابرار نے 13ویں اوور کی پہلی گیند پر ہسارنگا کو بولڈ کیا اور فوراً اُن کے انداز میں سیلیبریٹ کیا۔جس پر سوشل میڈیا پر شائقین نے خوب داد دی۔ میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائی اور ایک دوسرے سے گلے ملے اور لمحے کو خوب انجوائے کیا ۔یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔