ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گُرُو‘ نے 16 دن میں 70 کروڑ روپے کمالیے
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
عید الاضحیٰ کے موقع پر 6 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم لو گرو میں مرکزی کردار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے نبھایا ہے۔
اس فلم نے ابتدائی تین روز میں ہی 15 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کی تھی جو آج 16 دن گزر جانے کے بعد 70 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
16 روز میں میگا بجٹ فلم ’لو گُرُو‘ نے اپنے بجٹ سے تین گنا زیادہ کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ فلم نے سب سے زیادہ کمائی پاکستان سے ہی کی۔
پاکستان میں 22 جون تک فلم ’لو گُرُو‘ کی کمائی 37 کروڑ روپے رہی جب کہ بیرون ممالک سے بھی 33 کروڑ روپے کمائے تھے۔
بیرون ملک سب سے زیادہ کمائی فلم لو گرو نے برطانیہ میں کی، جہاں بھارتی فلم ’’ہاؤس فل 5‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
برطانیہ میں فلم لو گرو کی کمائی 9 روز میں 75 ہزار پاؤنڈ تھی۔ فلم کی دنیا بھر سے مجموعی کمائی 70 کروڑ تک جا پہنچی ہے اور یوں لگتا ہے کہ یہ 100 کروڑ کے ریکارڈ ہندسے کو چھو لے گی۔
یاد رہے کہ فلم کی تشہری مہم کے دوران ہمایوں سعید نے بتایا تھا کہ فلم بنانے پر 25 کروڑ روپے خرچ کیے اور 50 کروڑ روپے کمانے کی امید ہے۔
۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کروڑ روپے
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔