وزیراعظم کی ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب جلد مکمل کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحاتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں نقصان کا باعث بننے والی سرکاری پاور کمپنیوں (جینکوز) کی نیلامی کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے، جبکہ ملک بھر میں اسمارٹ الیکٹرک میٹرز کی تنصیب کا عمل بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ بجلی کے شعبے میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کے شعبے کی جاری اصلاحات پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء سردار اویس خان لغاری، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، مشیر وزیر اعظم محمد علی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، نیشنل کوآرڈینیٹر پاور ٹاسک فورس لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظفر اقبال، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر مشرف زیدی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران بجلی کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات، ان سے حاصل ہونے والے فوائد اور مستقبل کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جینکوز کی نیلامی کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کو فوری مکمل کیا جائے اور اس عمل کو شفاف رکھنے کے لیے نیلامی کی کارروائی کو میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے تاکہ عوام کو اعتماد حاصل ہو اور نجکاری کا عمل شفاف طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ بجلی کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات سے عوام کو براہ راست ریلیف ملے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو اور صنعتی شعبے کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جا سکے، بجلی کی ترسیل میں بہتری، لائن لاسز میں کمی اور بلنگ کے نظام کو جدید بنانے کے لیے اسمارٹ میٹرز کی جلد از جلد تنصیب ناگزیر ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بجلی کے شعبے میں کیا جائے
پڑھیں:
نیپرا نے بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر نیپرا نے فی یونٹ بجلی 48 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی ہے۔
اس نوٹیفکیشن کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا اور بجلی کی قیمت میں کمی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق صارفین کو اس ریلیف کا فائدہ نومبر کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا، اور یہ چھوٹ کراچی کے صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔