غزہ‘ یو اے ای کی امدادی کھیپ طبی مراکز پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارت کی امدادی کھیپ غزہ کے طبی مراکز پہنچ گئی، جن کا مقصد اسرائیل فوج کی جارحیت میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی جانب سے ”آپریشن الفارس الشا م 3“ کے تحت غزہ کو طبی امداد کی نئی کھیپ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے غزہ کے مختلف طبی مراکز تک پہنچائی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق اماراتی فیلڈ اسپتال کے ذریعے جنوبی غزہ میں پہنچائی گئی، اس امدادی کھیپ میں ضروری ادویات، ہنگامی طبی سامان اور بچوں کی نگہداشت کے لیے مخصوص آلات شامل تھے، جن کا مقصد موجودہ طبی بحران میں فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔
امدادی پیکیج میں 150 مکمل طور پر لیس میڈیکل بیڈ اور 6 فیلڈ ٹینٹ بھی شامل تھے، جنہیں عارضی طبی یونٹس کے طور پر استعمال کیا جائے گا تاکہ ان اسپتالوں پر دباو¿ کم کیا جا سکے جو شدید نقصان کے باعث جزوی یا مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں۔
موجودہ صورتحال میں ہزاروں مریض، جن میں بچے، زخمی افراد اور دائمی امراض کے شکار شہری شامل ہیں، شدید خطرے سے دوچار ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تحریک انصاف رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر پولیس کی ایک ٹیم خیبر پختونخوا ہاؤس پہنچی اور وارنٹ کی تعمیل کرائی۔ ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے کے پی ہاؤس کی سیکیورٹی سے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی رہنماؤں سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ تاہم دونوں رہنما وہاں موجود نہیں تھے، جس کے بعد پولیس وارنٹ کی تعمیل کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں 26 نومبر کے واقعے سے متعلق مقدمہ درج ہے، جس میں مختلف الزامات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جس پر عملدرآمد کے لیے اسلام آباد پولیس متحرک ہوئی۔
ذرائع کے مطابق کے پی ہاؤس انتظامیہ نے پولیس ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کیا اور وارنٹ کی وصولی کی تصدیق کی۔ بعد ازاں پولیس نے اپنی رپورٹ تیار کرکے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا۔