وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اصلاحات سے عوامی ریلیف اور صنعتوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی کے شعبے کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس کو بجلی کے شعبے کی پیدوار، ترسیل اور تقسیم پر جاری اصلاحات اور منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

عنقریب بجلی کی پیداوار کیلئے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی، نرخ مزید کم ہونگے، وزیراعظم

اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ.

..

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں ہدایت کی کہ نقصان کرنے والی جنکوز کی نیلامی کے دوسرے اور تیسرے مرحلوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جنکوز کی نیلامی کے عمل کو دیگر نج کاری کے پروگرامز کی طرح میڈیا پر براہِ راست نشر کیا جائے، اسمارٹ میٹرز کی تنصیب مکمل کر کے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا بلوچستان کے ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا عمل مکمل ہو چکا، سولرائزیشن سے بلوچستان کے زرعی شعبے کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نج کاری کے عمل کو تیز کیا جائے، ملک بھر میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا عمل تیز کیا جائے، بجلی کے ترسیلی و ٹرانسمیشن نظام کی بہتری کے لیے مجوزہ منصوبوں پر کام جلد شروع کیا جائے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمِ سرما میں بجلی صارفین کو نرخوں میں سہولت فراہم کی، قابلِ تجدید توانائی کے کم لاگت منصوبوں کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف کیا جائے بجلی کی

پڑھیں:

باکو: وزیر اعظم شہباز شریف ترکیے کے صدررجب طیب اردوان اورآذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کررہے ہیں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251109-08-33

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا حکومتی و اتحادی سینیٹرز کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ، ترمیم کی منظوری پر تعاون کا شکریہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف ستائیسویں آئینی ترمیم منظور کروانے کیلئے متحرک
  • باکو: وزیر اعظم شہباز شریف ترکیے کے صدررجب طیب اردوان اورآذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کررہے ہیں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود ہیں
  • شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، کثیر الجہتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان میں گوگل کے دفاتر کا قیام، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خیر مقدم
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا پاکستان میں گوگل کے دفاتر اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم، ہری پور میں اسمبلی لائن خوش آئند قرار
  • روزِ اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی؛ وزیراعظم
  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا ملاقات کررہے ہیں