پہلی رچز نیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چمپئن شپ کا آغاز ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پہلی رچزنیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ گزشتہ رو ز پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر پر شروع ہو گئی۔پہلے روز ویمنز میں تھرڈ سیڈ سمیر اشاہد کوسندھ کی دعا نزاکت کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہو گئی جبکہ بوائز میں تمام سیڈڈ کھلاڑی جیت گئے۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں ملک بھر سے واپڈا اور آرمی سمیت مختلف محکموں اور صوبوں کے200سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔29جون تک جاری رہنے والی چمپئن شپ میں بوائز انڈر9، انڈر 13 اور انڈر15کے علاوہ ویمنز اوپن کا ایونٹ بھی شامل ہے۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامر کے مطابق پہلے روز ویمنز کی تھرڈ سیڈ سندھ کی سمیرا شاہد کو سندھ ہی کی دعا نزاکت نے شکست دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانیہ نے پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر کارگو لائسنس جاری کر دیا
برطانیہ سے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے لئے بڑی خبر آ گئی۔برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف نے پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر کارگو آپریشن شروع کرنے کیلئے 5 سالہ لائسنس جاری کر دیا، جس کے بعد پی آئی اے اپنی پروازوں میں اب پاکستان سے برطانیہ کیلئے کارگو لے جا سکے گا۔پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو لائسنس ACC3 جاری کیا ہے، جس کے تحت 2030 تک پی آئی اے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے برطانوی شہریوں کیلئے کارگو لے جا سکے گا،یہ فیصلہ نہ صرف ایئرلائن کیلئے مالی طور پر مددگار ثابت ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی فروغ دے گا۔یاد رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی ٹیم نے پی آئی اے کا ان سائٹ آڈٹ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو جلد ہی TCO (Third Country Operator Authorization) بھی جاری کیا جائے گا، جو پی آئی اے کی پروازوں کے مکمل بحالی کی جانب ایک اور مثبت قدم ہوگا۔