ایشین ڈبلز اسکواش چیمپین شپ کا فائنل جمعرات کو روائیتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ملائشیا میں جاری دوسری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی بھارتی ٹیم ٹاپ سیڈ اور پاکستان سیکنڈ سیڈڈہیں۔بھارتی ٹیم  ابھے سنگھ اورویلاوان  سنتھیل کمار پر مشتمل ہے۔

قبل ازیں پاکستانی جوڑی عالمی انڈر23 نور زمان اور سابق قومی چیمپین ناصر اقبال نے شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں میزبان ملائشیا کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے مات دی۔

ملائشیا کے شفیق کمال اور ڈنکن لی پر مشتمل پیئر نے پہلا گیم سخت جدوجہد کے بعد 10-11 سے جیتا۔تاہم، فاتح جوڑی نے کھیل میں واپس آکر اگلے دونوں گیمز 9-11 اور 9-11 سے جیت کر فائنل میں جگہ بنالی اور سلور میڈل یقینی بنا لیا۔

پاکستان نے کوارٹر فائنل میں کوریا کو 1-2 سے مات دی تھی۔پول بی میں پاکستان نے فلپائن اور کوریا کو شکست دینے کے بعد چائنیز تائپے  کو بھی0-2 سے ہرا کر ناقابل شکست رہتے ہوئے گروپ چیمپین کی حیثیت سے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

فہیم گل پاکستان ٹیم کے کوچ اور عامر نواز مینیجر کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائنل میں

پڑھیں:

فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے، شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم  یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے۔

پاکستان ٹیم کل سپر فور مرحلے کا اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم پہلے سے ہی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں،کرکٹ ایسے ہی کھیلی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی فائنل تک نہیں پہنچے جب فائنل میں پہنچیں گے تب دیکھیں گے، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے ہیں، جو بھی ٹیم سامنے ہوگی فائنل میں اسے شکست دیں گے۔

شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہماری ٹیم کے فاسٹ بولرز کو کوئی مشکل پیش آرہی ہے، کسی دن پچ ایسی ملتی ہے جس پر بیٹرز کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کام ٹیم کا مورال بلند رکھنا اور کرکٹ کھیلنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے خلاف فائنل ہوا تو فتح یقینی ہے، ایشیا کپ جیتنے کیلئے آئے ہیں : شاہین آفریدی
  • ایشیا کپ کا فائنل: کن ٹیموں کے پاس اب بھی موقع باقی ہے؟
  • فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے، شاہین آفریدی
  • ایشیا کپ کا فائنل بھارت سے ہوا تو جیتیں گے، شاہین آفریدی
  • ایشیائی ترقیاتی بنک ریجنل ہیڈ کی عبدالعلیم خان سے ملاقات‘ مزید سرمایہ کاری کا عندیہ 
  • ایشیا کپ: یقین ہے فائنل میں بھارت سے پھر مقابلہ ہوگا، صاحبزادہ فرحان
  • ایشیا کپ سپر4 میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا، فائنل تک رسائی کی راہیں آج واضح ہوں گی
  • سری لنکا سے جیت کے لیے پرامید ہیں، بھارت سے دوبارہ فائنل میں مقابلہ ہوگا: صاحبزادہ فرحان
  • پاکستان ایشیاء کپ کے فائنل کیلئے کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟
  • بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ بابر اعظم اور رضوان کو یاد کرنے لگے