عابد شگری

پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈینٹل اسٹوڈنٹس کے زیرِ اہتمام گلگت بلتستان کے دور دراز علاقے شگر میں ایک روزہ فری ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ایک روزہ فری ڈینٹل کیمپ میں 90 ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔ اس دوران ہزاروں مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات کی فراہم کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ادویات تقسیم پاکستان ایسوسی ایشن آف ڈینٹل فری ڈینٹل کیمپ گلگت بلتستان مریضوں کا مفت معائنہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ادویات تقسیم پاکستان ایسوسی ایشن ا ف ڈینٹل فری ڈینٹل کیمپ گلگت بلتستان مریضوں کا مفت معائنہ وی نیوز فری ڈینٹل کیمپ

پڑھیں:

طبیعت ناساز، چیف جسٹس سپریم کورٹ کا اسلام آباد میں میڈیکل چیک اپ

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی طبیعت میں ناسازی کے باعث آج صبح میڈیکل چیک اپ کے لیے دارالحکومت کے پولی کلینک اسپتال پہنچے، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی آمد پر اسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ فوری طور پر متحرک ہوگیا اور ان کے معائنے کی تیاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مقدمے کے فیصلے میں تاخیر پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا قیدی سے اظہار افسوس

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اسپتال میں آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد انہیں ضروری مشورے اور ہدایات دی گئیں۔ معائنے کے دوران کسی بڑی طبی پیچیدگی کی اطلاع نہیں ملی۔

پولی کلینک اسپتال کے حکام کے مطابق یہ معائنہ ایک روٹین چیک اپ کا حصہ تھا، جو کہ وقتاً فوقتاً اعلیٰ عہدیداران اور دیگر افراد کراتے رہتے ہیں۔ میڈیکل چیک اپ مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اسپتال سے واپس روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: 4 ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جو ملک کے سب سے بڑے عدالتی عہدے پر فائز ہیں، اس سے قبل بھی اپنی مصروف عدالتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ صحت کا باقاعدہ خیال رکھنے کے لیے طبی معائنہ کراتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پولی کلینک جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس سپریم کورٹ

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا شوکت خانم اسپتال میں طبی معائنہ کرانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع
  • عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
  • دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ایشین سائنس کیمپ: پاکستانی طلبا نے دو گولڈ، ایک سِلور میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا
  • پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے داخلہ ٹیسٹ 5اکتوبرکو ہونگے
  • طبیعت ناساز، چیف جسٹس سپریم کورٹ کا اسلام آباد میں میڈیکل چیک اپ
  • ملتان،نشتر ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کےلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم شروع
  • نیب کی 2025 میں 31 ارب روپے سے زائد کی ریکوری، ہزاروں متاثرین کو رقوم واپس
  • پی ایچ اے افسران کی میڈیکل سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ
  • پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر 2 روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد