اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) موبائل فونز کی درآمدات میں مئی 2025 کے دوران 35.07 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت28.5 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ مئی 2024 میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 43.

9 ارب روپے رہا تھا ۔

(جاری ہے)

اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ مئی 2025 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 15.4ارب روپےیعنی 35 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے موبائل فونز کی درا مدات

پڑھیں:

استعفی کی قیاس آرائیاں ختم، وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ گزشتہ دنوں میڈیا پر خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق ہلچل پیدا ہونے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تردید کی تھی، جس کے بعد آج انہوں نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیورو کریسی سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی نصف سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی  ہے اور شہریت لینے کی تیاری کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چین کےکنزیومر پرائس انڈیکس میں  بہتری کا سلسلہ جاری ، چین کا قومی محکمہ شماریات
  • ایک لاکھ 31 ہزار ملازمتیں، پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
  • سال2025 کے دوران نیب نے 547 ارب 31 کروڑ روپے کی ریکوری کی
  •  آئی ٹی برآمدات 30 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے ڈیجیٹل ایکو سسٹم متعارف کرا رہے ہیں: وزیراعظم
  • یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کیلئے بڑا ریلیف
  • اندام نہانی کے 60 فیصد طبی معائنے خواتین کی رضامندی کے بغیر، ڈبلیو ایچ او
  • استعفی کی قیاس آرائیاں ختم، وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات
  • خطے میں موبائل اور انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ ٹیکس پاکستان میں
  • استعفے کی تردید کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات
  • پاکستان میں موبائل سیکٹر پر ٹیکس خطے میں سب سے زیادہ ہے، جی ایس ایم اے کی رپورٹ جاری