85 سالہ بزرگ پر ظلم، ملزمان نے بیرون ملک مقیم بیٹے کو لائیو کال پر تشدد دکھایا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
پنجاب میں 85 سالہ بزرگ پر ظلم کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ، جس میں ملزمان نے بیرون ملک مقیم بیٹے کو لائیو کال پر اس کے باپ پر بہیمانہ تشدد دکھایا۔
بہاولپور کے علاقے تھانہ قائم پور کی حدود میں واقع چک 19 فورڈواہ میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جس میں آصف ڈان نامی بااثر شخص نے اپنے کارندوں کے ساتھ مل کر 85 سالہ بزرگ شہری پر بدترین تشدد کیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بزرگ شہری حفیظ ساجد کو چک کے مرکزی چوک سے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا گیا اور آصف ڈان کے ڈیرے پر لے جایا گیا، جہاں اسے زمین پر بٹھا کر بے دردی سے مارا پیٹا گیا اور جب بزرگ بے ہوش ہوا تو اسے دوبارہ ہوش میں لا کر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
ملزمان نے ظلم کی حد کرتے ہوئے ملائیشیا میں مقیم بزرگ کے بیٹے کو ویڈیو کال کی اور اسے باپ پر ظلم و تشدد براہ راست دکھایا گیا۔ دورانِ تشدد ملزمان بار بار بیٹے کو کہتے رہے کہ اپنے باپ کو چھڑوا لو جب کہ بیٹا ویڈیو کال پر اپنے والد کی حالت دیکھ کر روتا اور گڑگڑاتا رہا، تاہم وہ بے بس رہا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور مرکزی ملزم آصف ڈان سمیت دیگر افراد کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب متاثرہ بزرگ شہری حفیظ ساجد نے انصاف کے لیے دہائی دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی شخص اس قسم کی درندگی کا تصور بھی نہ کرے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیٹے کو
پڑھیں:
سرکاری اراضی پر قبضے کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ٹو میں جمع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پنجاب کی سرکاری اراضی پر قبضے کی آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں نئے انکشافات سامنے آگئے رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ٹو میں جمع کروا دی گئی رپورٹ کے مطابق 4 ہزار 907 ایکڑ 4 کنال سرکاری اراضی پر سالوں سے قبضہ مافیا کا راج برقرار ہے.(جاری ہے)
محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ قابضین سے جگہ خالی کروانے میں ناکام ہے 3 ہزار 527 ایکڑ اراضی کے معاہدے 2009 سے 2012 میں ختم ہوئے تاہم اراضی واگزار نہ کروائی گئی، 3 ہزار 527 ایکڑ اراضی میں جھنگ، خانیوال اور جہانگیر آباد کے علاقے شامل ہیں. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لائیو اسٹاک محکمہ کو 1ارب 22 کروڑ 87 لاکھ 82 ہزار کرایہ بھی ادا نہ ہوا، محکمہ لائیو اسٹاک نے جگہ واگزار کروائی نہ ہی کرایہ وصول کیا محکمہ لائیو اسٹاک کی 1 ہزار 380 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضے کا بھی انکشاف ہوا ہے آڈٹ رپورٹ 2024-25 تیار ہونے تک محکمہ لائیو اسٹاک محکمہ آڈٹ کو جواب نہ دے سکا.