چیئرمین نیب نے اسپیکر ایاز صادق کو سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کر دی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
چیئرمین نیب نے اسپیکر ایاز صادق کو سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور نیب کی سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے نیب کی جانب سے 5311 ارب روپے کی تاریخی ریکوری پر ادارے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے نیب کی غیرجانبداری اور مؤثر کارکردگی کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی بے مثال کارکردگی ادارے کی شفافیت اور احتساب کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ملاقات میں اسپیکر نے نیب میں جاری کفایت شعاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے شفاف تحقیقات کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ شکایات کے ازالے کیلئے سہولت کاری اقدامات کو بھی سراہا۔
اسپیکر ایاز صادق نے نیب دفاتر میں شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنے کے لیے قائم کیے گئے “اسپیشل اکاؤنٹیبلٹی ڈیسک” کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔
چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ نے ادارے کو ایک ماڈل احتسابی ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو کاروبار فرینڈلی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیب کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ کرے گا تاکہ پاکستان کو معاشی اور اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکوہستان کرپشن اسکینڈل: نیب نے 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے کوہستان کرپشن اسکینڈل: نیب نے 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے اسرائیل، ایران کشیدگی کے دوران پاکستان نے برادر اسلامی ملک کی بھرپور حمایت کی، وزیر اعظم ’رومانیائی زبان ‘کی پاکستان میں پہلی بار’’نمل‘‘اسلام آباد میں تدریس وفاقی کابینہ کا اجلاس: پیٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی، نیب کی استدعا منظور مخصوص نشستیں کیس؛ ’’لگتا ہے پی ٹی آئی میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھا‘‘ جسٹس محمد علی مظہرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایاز صادق
پڑھیں:
قومی بچت اسکیموں کے منافع میں ردوبدل، کس کو فائدہ اور کس کو نقصان؟
ویب ڈیسک: حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں تبدیلی کر دی ہے، جس کا اطلاق 4 نومبر سے ہو گیا ہے۔ نئی شرح کے تحت بعض اسکیموں میں منافع بڑھایا گیا ہے جبکہ کچھ میں کمی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرحِ منافع 10.68 فیصد سے بڑھا کر 10.92 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 10.40 فیصد سے بڑھا کر 10.60 فیصد سالانہ کر دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
دوسری جانب بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر سرٹیفکیٹ پر شرحِ منافع میں کمی کی گئی ہے، جو 12.96 فیصد سے کم ہو کر 12.72 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر بھی شرحِ منافع میں کمی کی گئی ہےجبکہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹس پر شرحِ منافع 9.94 فیصد سے بڑھا کر 3 سال کے لیے 10.30 فیصد اور 5 سال کے لیے 10.56 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
یوٹیوبرڈکی بھائی کےمقدمہ میں مبینہ رشوت لینےوالےافسران نےاستعفے دیدیئے
سیونگز اکاؤنٹ پر شرحِ منافع 9.50 فیصد برقرار رکھی گئی ہے، اس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔