UrduPoint:
2025-11-10@04:41:42 GMT

ٹرمپ نے آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات کی تصدیق کردی

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

ٹرمپ نے آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات کی تصدیق کردی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ ہفتے ایران اور امریکہ کے اعلی حکام کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوں گے۔ ٹرمپ نے اس اعلان کے ساتھ دعوی کیا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حالیہ امریکی حملہ انتہائی کامیاب رہا اور اس کے نتیجے میں ایران کا ایٹمی پروگرام کئی برس پیچھے چلا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ایران کے ساتھ نیا معاہدہ ہو یا نہ ہو، اہم بات یہ ہے کہ ہم نے ایرانی ایٹمی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کارروائی نے تہران کے جوہری پروگرام کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے اور ایران اب فوری طور پر جوہری بم بنانے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔ٹرمپ نے کہا کہ ایرانیوں نے انتہائی دلیری کے ساتھ جنگ لڑی اور جنگ بندی کے بعد کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بھی اب اس کشیدگی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل دونوں جنگ سے تھک چکے ہیں، اور میری نظر میں آئندہ کوئی جنگ نہیں ہوگی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرونِ ملک روانہ ہوں گے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی آئندہ ہفتے بیرون ملک جائیں گے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدم موجودگی میں جسٹس منصور علی شاہ بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی 12 نومبر کو ترکیہ روانہ ہوں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ایران آئندہ جنگ میں بیک وقت 2 ہزار میزائل فائر کریگا، امریکی میڈیا کا انتباہ
  • اعلی ترک حکام افغانستان سے کشیدگی کے معاملے پر مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان جائیں گے، صدرطیب اردوان
  • ایران نے پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے مدد کی پیشکش کردی
  • پیوٹن نے جوہری تجربے کی تیاری کا حکم دے دیا، روسی وزارتِ خارجہ کی تصدیق
  • آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلیے کوئی آئینی بینچ تشکیل نہیں
  • چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے بیرونِ ملک روانہ ہوں گے
  • امن کے خواہاں ہیں، خودمختاری اور جوہری پروگرام پر سمجھوتا نہیں  ہوگا، ایرانی صدر
  • میں ایران پر اسرائیلی حملے کا انچارج تھا،ٹرمپ
  • امن چاہتے ہیں لیکن کسی کے دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر
  • ایران کیخلاف پابندیوں کے بارے ٹرمپ کا نیا دعوی