بولی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر اور عثمان طارق کو اپنی کیریبین پریمیئر لیگ یعنی سی پی ایل کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز میں شامل کرنے پر بھارت میں دائیں بازو کے حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی سی پی ایل ٹیم نے محمد عامر اور عثمان طارق کو باضابطہ طور پر ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد عامر اس سے قبل چار سیزنز میں سی پی ایل کھیل چکے ہیں اور مجموعی طور پر 39 میچز میں 51 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، تاہم یہ پہلی بار ہوگا کہ وہ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے، عثمان طارق کو پی ایس ایل 2025 میں شاندار کارکردگی کے باعث منتخب کیا گیا، جہاں انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

شاہ رخ خان کے اس فیصلے پر ہندو انتہا پسند حلقوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، جنہوں نے ان پر’قومی مفاد کے خلاف‘ اقدام اٹھانے کا الزام لگایا ہے، سوشل میڈیا پر متعدد صارفین اور کچھ سیاسی شخصیات نے ان کے اس فیصلے کو ’غیر محبِ وطن‘ قرار دیا ہے، جب کہ بعض نے دھمکی آمیز بیانات بھی دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:

یہ ردِعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ایک مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہو چکے ہیں، اس صورتحال میں ایک بھارتی ملکیت والی ٹیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت ایک حساس سیاسی مسئلہ بن گئی ہے۔

ابھی تک شاہ رخ خان کی جانب سے اس تنازع پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، واضح رہے کہ سی پی ایل 2025 کے ڈرافٹ میں مجموعی طور پر 5 پاکستانی کھلاڑی منتخب کیے گئے تھے، جن میں سے محمد عامر اور عثمان طارق شاہ رخ خان کی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت بھارتی ملکیت پاکستانی کھلاڑی پہلگام ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز دائیں بازو سی پی ایل سیاسی مسئلہ شاہ رخ خان عثمان طارق فالس فلیگ آپریشن کیریبین پریمیئر لیگ محمد عامر مقبوضہ کشمیر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت بھارتی ملکیت پاکستانی کھلاڑی پہلگام سی پی ایل سیاسی مسئلہ شاہ رخ خان فالس فلیگ آپریشن کیریبین پریمیئر لیگ شاہ رخ خان سی پی ایل

پڑھیں:

ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ اس بار وجہ بنی ایک وائرل ویڈیو، جس میں وہ موٹر سائیکل پر سواری کرتے ہوئے رقص کرتی نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ عامر گلوکار عاصم اظہر کے ایک کنسرٹ میں شریک ہوئی تھیں، جس کے بعد ان دونوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی بحث جاری ہے۔ مگر اب ان کی نئی ویڈیو نے ایک بار پھر مداحوں کو چونکا دیا ہے۔

یہ ویڈیو خود ہانیہ نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں وہ کراچی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل کی سواری کے دوران خوشگوار موڈ میں ڈانس کر رہی ہیں۔ کیمرے کے سامنے ان کی مسکراہٹ اور بے فکری دیکھ کر مداحوں نے تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے۔

صرف یہی نہیں، اداکارہ نے اپنی تازہ تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں وہ دوستوں کے ساتھ ہنستے کھیلتے نظر آ رہی ہیں، جبکہ ایک اور لمحے میں وہ گھڑ سواری کا لطف اٹھا رہی ہیں۔ ہانیہ کے یہ مناظر ایک بار پھر ثابت کرتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے کا فن خوب جانتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by ???????????????????? ???????? ???????????????????????? (@hania_ki_duniya__)

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • عامر لیاقت سے آخری ملاقات تکلیف دہ تھی، وہ ڈپریشن میں تھے: ساحر لودھی
  • ہانیہ عامر کی موٹر سائیکل پر سواری کے دوران ڈانس کی ویڈیو وائرل
  • بیٹی کی شادی پر 4ارب کی سلامی لینے والے بیوروکریٹ کا نام سینئر تجزیہ کار عامر راؤ سامنے لے آئے
  • ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں
  • نیا اسمارٹ پی او سی کارڈ کیسے حاصل کریں؟
  • ٹرمپ کا بھارتی تیل انڈسٹری پر دباؤ، امبانی بھی مشکل میں پھنس گئے
  • عالمی پابندی کا شکار رہنے والی قومی پرواز 20 گھنٹے تاخیر کا شکار، پاکستانی فرانس ایئر پورٹ پر پھنس گئے
  • برطانیہ نے متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرنیوالے ایجنٹ پر 5 سال کی پابندی لگادی
  • مشعال یوسفزئی کا بطور سینیٹر منتخب ہونے پر نوٹیفکیشن جاری
  • ایکنک نے قومی و صوبائی منصوبوں کی منظوری دیدی، پاکستان مشکل سے نکل آیا: اسحاق ڈار