اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاﺅنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی گئی ، سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ پر دبا ﺅڈالنا چاہتے ہیں.

کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی جس میں نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد ایڈووکیٹ اور رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے. اس موقع پر عمران خان کی تینوں بہنیں، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، فیصل جاوید سمیت پارٹی کے دیگر اہم رہنما بھی عدالت میں موجود تھے جب کہ عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر عمران خان کی رہائی کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے.

دورانِ سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وہ کل ہی اس کیس میں پراسیکیوٹر مقرر ہوئے ہیں انہوں نے عدالت میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی پیش کیا اور کہا کہ یہ ایک اہم کیس ہے اور اسے سمجھنے کے لیے انہیں 4 ہفتوں کا وقت دیا جائے تاکہ وہ ریکارڈ پڑھ سکیں اور مکمل تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں. انہوں نے کہا کہ وہ کبھی اس کیس کا حصہ نہیں رہے، اس لیے مناسب موقع دیا جانا شفافیت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوگا عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے مسلسل التوا کی روش اپنائی جا رہی ہے نیب کے وکیل رافع مقصود نے 5 جون کو بھی کہا تھا کہ وہ بحث نہیں کریں گے یہ کیس عام نہیں بلکہ اس میں خاتون کو بھی سزا دی گئی ہے اور عدالتوں کا عمومی رویہ ہوتا ہے کہ خواتین کو سزا معطل کی جاتی ہے ہمیں اپنا کیس شروع کرنے کا موقع دیا جائے تاکہ ہم دلائل پیش کر سکیں.

بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے شکوہ کیا کہ آج کافی دنوں بعد کیس لگا ہے، پیر کو کیس مقرر کر لیں اور مجھے سنا جائے انہوں نے پراسیکیوشن کو کہا کیس بنایا ہے تو آئیں کھیلیں، اپیل میں کیوں بھاگتے ہیں؟ اس پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد نے جواب دیا، بالکل کھیلیں گے. نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہاکہ اس کیس میں 14 سال کی سزا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اسے عام کیس کی طرح ڈیل کیا جائے بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اگر آپ نے کیس بنایا ہے تو آئیں اور کھیلیں جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد نے جواب دیا کہ بالکل کھیلیں گے سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس نے وکلا اور عدالت میں موجود دیگر افراد کو تنبیہ کی کہ وہ عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھیں اور عدالت پر غیر ضروری دباﺅ نہ ڈالیں.

بیرسٹر سلمان صفدر کو مخاطب کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ آپ مجھ پر پریشر ڈالنا چاہتے ہیں اس موقع پر عمران خان کی بہن علیمہ خان نے عدالتی عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب کو کہیں ہم انتظار کر رہے ہیں، بڑی مہربانی ہو گی اگر وہ ہمیں آئندہ کی تاریخ دے دیں جس پر عدالت نے جواب دیا کہ تحریری آرڈر میں آئندہ تاریخ دی جائے گی. عدالت نے نیب کی جانب سے کیس کی تیاری کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی عدالت نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر فریقین دلائل کا آغاز کریں�

(جاری ہے)

� نئی تاریخ تحریری فیصلے میں جاری کی جائے گی. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قائم مقام چیف جسٹس کرتے ہوئے عدالت میں نے عدالت کیس میں نے کہا نیب کی کہا کہ

پڑھیں:

جسٹس جہانگیری جعلی ڈگری کیس، سندھ ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا

 سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی فوری سماعت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری کیس: جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جلد سماعت کی درخواست دائر کردی

بدھ کے روز کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کیس میں جاری حکم امتناع کی وجہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی ساکھ متاثر ہورہی ہے، لہذا درخواست کی فوری سماعت کی جائے۔

عدالت نے 21 نومبر 2024 کو جسٹس عدنان کریم میمن کی جانب سے اس کیس کی سماعت سے معذرت کے بعد جاری کیا گیا اپنا 17 دسمبر 2024 کا انتظامی حکم واپس لے لیا۔ جسٹس عدنان کریم میمن نے پہلے ہی یہ واضح کر دیا تھا کہ ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک کے کیسز ان کے سامنے پیش نہ کیے جائیں۔ اس حکم کے بعد یہ درخواست آئینی بینچ نمبر 2 کو منتقل کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن ٹریبونل: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تبدیلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار

تاہم 15 ستمبر 2025 کو فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ وہ اب پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نہیں رہے اور اس عہدے پر طاہر نصر اللہ وڑائچ فائز ہیں۔

عدالت نے تمام درخواست گزاروں اور پاکستان بار کونسل کے نئے وائس چیئرمین کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ چونکہ اس کیس میں ایک سال سے زائد عرصے سے حکم امتناع جاری ہے، اس لیے اسے آئینی بینچ نمبر 1 میں سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس طارق محمود جہانگیری سے منسوب تمام سوشل میڈیا پوسٹس جعلی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

کیس کی آئندہ سماعت 25 ستمبر کو جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں آئینی بینچ کے روبرو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس طارق محمود جہانگیری جعلی ڈگری جلد سماعت سندھ ہائیکورٹ وفاقی حکومت

متعلقہ مضامین

  • سیلاب زدگان کی براہ راست مدد سے روکنے کیخلاف درخواست مسترد
  • جسٹس طارق محمود ڈگری کیس‘ درخواستگزاروں کا احتجاج‘ واک آؤٹ
  • 190ملین پاؤنڈکیس: نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی پر سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
  • 190ملین پاؤنڈ کیس:وکلاء کو عدالت پہنچنے میں دشواری، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےمعذرت کرلی
  • عمران خان اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی
  • 190ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں بغیر کارروائی ملتوی
  • 190ملین پاؤنڈ کیس ؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی 
  • جسٹس جہانگیری جعلی ڈگری کیس، سندھ ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا
  • جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل باقاعدہ عدالت میں چیلنج، کل سماعت کا امکان
  • سپریم کورٹ  نے ٹی آر جی پی کے الیکشن کرانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی