ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی، نیب کی استدعا منظور
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی، نیب کی استدعا منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آج بروز جمعرات سماعت ہوئی، سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف خان نے کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد اور پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان، نورین خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی سماعت کے دوران عدالت میں موجود رہے۔
سماعت کے دوران نیب نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ سماعت کی نئی تاریخ آرڈر میں درج کر دی جائے گی۔
سماعت ملتوی ہونے پر بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے شکوہ کیا کہ ’آج کافی دنوں بعد کیس لگا ہے، پیر کو کیس مقرر کر لیں اور مجھے سنا جائے۔‘ انہوں نے پراسیکیوشن کو مزید کہا، ’کیس بنایا ہے تو آئیں کھیلیں، اپیل میں کیوں بھاگتے ہیں؟‘
اس پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد نے جواب دیا، ’بالکل کھیلیں گے۔‘
نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا، ’اس کیس میں 14 سال کی سزا ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اسے عام کیس کی طرح ڈیل کیا جائے۔‘
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمخصوص نشستیں کیس؛ ’’لگتا ہے پی ٹی آئی میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھا‘‘ جسٹس محمد علی مظہر مخصوص نشستیں کیس؛ ’’لگتا ہے پی ٹی آئی میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھا‘‘ جسٹس محمد علی مظہر اسرائیل کی غزہ میں دہشت گردی بڑھ گئی، امداد کے متلاشی 80 فلسطینی شہید جس قیادت کو اپنے لوگ گالیاں دے رہے ہوں اس کے پیچھے کون نکلے گا، شیر افضل مروت شنگھائی تعاون تنظیم: پاکستانی مؤقف کی تائید پر بھارت ناراض، اعلامیہ پر دستخط سے انکار ’بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھر کی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے‘، معروف ماہر علم نجوم کے سنسنی خیز انکشافات پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو گرفتاری سے روک دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سماعت ملتوی کیس میں
پڑھیں:
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
—فائل فوٹوسپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 12 اگست کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی اس تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔
رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو نوٹس کر دیا ہے۔