کوسٹ گارڈز نے 93 ارب مالیت کی منشیات کو تلف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے دوران پکڑی جانے والی 93 ارب روپے سے زائد مالیت کی ہزاروں کلوگرام منشیات کو تلف کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق منشیات کےعالمی دن کی مناسبت سے پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک سال کے اندر مختلف کارروائیوں میں لی گئی منشیات کو تلف کیا۔
اس دوران 10862 کلو گرام چرس،80کلو گرام کرسٹل، 1758کلو گرام ہیروئن، 117کلوگرام آئس،150 کلوگرام بھنگ جبکہ 2888 شراب کی بوتلیں اور2402 ٹن بیئرکونذرآتش کیا۔
ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق ہرسال26 جو ن کو منشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اقوام عالم کواسمگلنگ اورمنشیات کےنقصانات سے آگاہی دلانا اور منشیات کو تلف کرنا ہے۔بلا شبہ منشیات انسانی جانوں کےلئے زہر قاتل ہے۔
ترجمان کے مطابق اسمگلنگ اورمنشیات کا ناسورکس طرح ہماری قوم اوربین الاقوامی برادری کو نقصان پہنچارہا ہے،ہم سب اس سے آگاہ ہیں۔ لہذا ہم سب کومل کران کےخلاف جہاد کرنا ہوگا۔ اس دن کی مناسبت سےپاکستان کوسٹ گارڈز نےاسکول اور کالج کےطلباء وطالبات کوبھی منشیات کےاستعمال سےپہنچنے والےنقصانات سےآگاھی فراہم کی۔
کراچی میں حسن شاہ مزار کے قریب ممنوعہ اسمگل اشیاء اورمنشیات کےجلانے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اسکےعلاوہ رواں سال 2025 میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام گوادر،اوتھل اورکراچی میں نذر آتش گئیں۔
نذرآتش کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 329 ملین ڈالرکے لگ بھگ ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 93 ارب 40 کروڑ 62 لاکھ 58 ہزار 400 کے قریب بنتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کوسٹ گارڈز منشیات کو
پڑھیں:
ملک کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیز اور کالجوں میں منشیات کی فروخت کا انکشاف
فائل فوٹووزارت داخلہ کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیز اور کالجوں میں منشیات کی فروخت کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور فروخت سے متعلق سروے کرایا جارہا ہے۔
بتایا گیا کہ سروے 2026 میں مکمل ہوگا جو ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز میں منشیات کے استعمال کا بتائے گا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم آفس اور جی ایچ کیو کی ہدایات کے بعد اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں آپریشن کیے، اے این ایف کی جانب سے ملک بھر کی 263 یونیورسٹیوں میں 369 آپریشن کیے گئے۔
بتایا گیا کہ ان آپریشنز کے دوران یونیورسٹیوں سے 1427 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی گئیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق ان آپریشنز میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث 426 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔