Jasarat News:
2026-07-24@11:35:33 GMT

محرم الحرام سے قبل جناح ٹاؤن انتظامیہ سرگرم

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پٹی کمشنر ایسٹ ابرار جعفر، چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اور میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر یونین کونسل نمبر 2، نشتر پارک اور مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا، جہاں صفائی و ستھرائی، سڑکوں کی استرکاری اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جلوسوں کے راستوں میں حائل تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی کیا گیا، جبکہ نشتر پارک میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا گیا۔ چیئرمین رضوان عبدالسمیع نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام میں عزاداران کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، صفائی، روشنی اور دیگر بلدیاتی خدمات کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انتظامیہ مکمل طور پر متحرک اور الرٹ ہے۔ میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن نے کہا کہ ہم محرم کے ایام کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے خدمت میں مصروف ہیں، بارش یا کسی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام امام بارگاہوں کے اطراف خصوصی صفائی مہم جاری ہے اور نکاسی آب، روشنی و صفائی کے موثر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عزاداران کو ہر قیمت پر آرام دہ اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران جناح ٹاؤن کی پوری ٹیم الرٹ ہے، تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محرم الحرام

پڑھیں:

بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.

(جاری ہے)

سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی .

ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.

متعلقہ مضامین

  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
  • تیسرے آپریشن کے بعد آنے والی خواتین کا مانع حمل آپریشن کردینا چاہیے، وزیر صحت سندھ
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم