محرم الحرام میں امن و امان بحال رکھنے کے لیے پنجاب حکومت کے سخت اقدامات
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام صوبائی وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اپنے اپنے تفویض کردہ اضلاع میں موجود رہیں تاکہ موقع پر صورتحال کا جائزہ لے کر انتظامات کی نگرانی کی جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ محرم کے موقع پر مجموعی طور پر پنجاب بھر میں 9 ہزار 200 جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، جبکہ عزاداروں کے لیے جلوسوں کے روٹس پر ٹھنڈے پانی کی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کمیٹی نے پورے پنجاب کے دورے کیے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے اور مقامی انتظامیہ کو متحرک رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
ان کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران نفرت انگیز مواد اور فرقہ واریت پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹس کی سخت نگرانی کی جائے گی اور اس حوالے سے کوڈ آف کنڈکٹ بھی تیار ک لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سائبر سیکیورٹی فورس فوری کارروائی کرے گی اور ایسے افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام کے دنوں میں ڈرونز اڑانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی فوری گرفتار کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے احکامات
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ایک خصوصی مانیٹرنگ یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے، جبکہ محرم کے انتظامات میں 35 ہزار والنٹیرز بھی اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امن و امان پاکستان پنجاب سیکیورٹی عظمیٰ بخاری محرم الحرام مریم نواز وزیراطلاعات وزیراعلی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سیکیورٹی محرم الحرام مریم نواز وزیراطلاعات وزیراعلی محرم الحرام کہ محرم کے لیے
پڑھیں:
سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سمرکیمپ سے متعلق حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے نجی سکولوں میں سمرکیمپ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا، متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سکولوں کی فعال نگرانی اورخلاف ورزیوں پر کارروائی کی جائے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ سمر کیمپ صرف پیرتا جمعرات، صبح 7 سے 10 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہے، سمر کیمپ کی اجازت صرف ایک ماہ کیلئے، مقررہ اوقات سے تجاوز ممنوع ہے۔
سندھ سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت
ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین کی رضامندی کے بغیر بچوں کو سمر کیمپ میں نہیں بلایا جاسکتا، اسکول بچوں کوسمرکیمپ میں شرکت کیلئے زبردستی نہیں کرسکتے، سمرکیمپ قواعد کی خلاف ورزی پر والدین شکایت سیل سے فوری رابطہ کریں۔