پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے، سید عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے آرمی آڈیٹوریم میں ملاقات کی، نشست میں پاک فوج کے زمانہ امن اور دیگر حوالوں سے امور پر بات چیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قومی سکیورٹی سمیت داخلی و بیرونی چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے آرمی آڈیٹوریم میں ملاقات کی، نشست میں پاک فوج کے زمانہ امن اور دیگر حوالوں سے امور پر بات چیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قومی سکیورٹی سمیت داخلی و بیرونی چیلنجز پر اظہار خیال کیا، سول اور ملٹری قیادت کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا، سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے مسلح افواج کے متحرک کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سول بیوروکریسی کا ریاستی نظم و نسق میں کلیدی کردار ہے، پاک فوج علاقائی امن و استحکام کی ضامن ہے، انہوں نے افسران کو تلقین کی کہ قوم کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور حب الوطنی کے اعلیٰ معیار پر پورا اتریں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افسران کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے آپریشنل علاقوں میں فارمیشنز کے ساتھ منسلک رہے، زیر تربیت افسروں نے تینوں افواج سے متعلق تجربہ حاصل کیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق افسران نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے وژن اور پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مطابق فیلڈ مارشل امن و استحکام کی ا ئی ایس پی ا ر پاک فوج کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :