لاہور:

ریلویز پولیس لاہور ڈویژن تھانہ سیالکوٹ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارگو مینیجر سیالکوٹ کا چوری شدہ لاکھوں مالیت کا فون برآمد کر لیا۔

لاثانی کارگو سروس ریلوے اسٹیشن سیالکوٹ کے مینیجر نے رات سونے سے پہلے اپنے آفس میں آئی فون 13 پرو میکس چارجنگ پر لگایا جو کہ رات کو کسی نے چوری کرلیا۔

کارگو مینیجر محمد حسیب نے اپنے اسٹاف سے پتہ جوئی کی لیکن موبائل تلاش کرنے میں ناکام رہا۔ کارگو مینیجر کی درخواست پر ریلویز پولیس سیالکوٹ نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے چور کی تلاش شروع کر دی۔

ریلویز پولیس تھانہ سیالکوٹ کے ایس ایچ او شاہد ریاض اور اسکی ٹیم نے سی ڈی آر اور لوکیشن کی مدد سے اصل ملزم کو گرفتار کرکے آئی فون برآمد کرلیا۔

ریلویز پولیس نے کارگو مینیجر کو 2 لاکھ 25 ہزار مالیت کا آئی فون 13 پرومیکس اس کے حوالے کیا جس پر مینیجر نے ریلویز پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریلویز پولیس کارگو مینیجر آئی فون

پڑھیں:

نومولود کی مبینہ خرید و فروخت ‘ بچہ بازیاب کرلیا، اسپتال سیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251104-02-12

 

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ملیر میمن گوٹھ میں نومولود بچے کی مبینہ خرید و فروخت کے واقعے نے شہر بھر میں ہلچل مچا دی۔ پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اسپتال کو سیل اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچے کے والد سارنگ نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کی اہلیہ کو زچگی کے دوران میمن گوٹھ کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں  لیڈی ڈاکٹر نے علاج سے قبل بل کی رقم طلب کی۔ رقم دستیاب نہ ہونے پر ڈاکٹر نے مبینہ طور پر تجویز دی کہ پیسوں کے عوض ایک خاتون بچہ لے لے گی۔ والد کے مطابق، مالی مجبوری اور اہلیہ کی رضامندی سے بچہ شمع نامی خاتون کے حوالے کیا گیا، جو بعد ازاں بچے کو لاہور لے گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچہ بازیاب کرلیا اور والدین کے حوالے کردیا۔مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ بچے کے والدسارنگ جامشورو کا رہائشی ہے، جس کی اہلیہ چند ماہ قبل ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی، اور زچگی کے وقت وہ وہیں موجود تھی۔ایس ایس پی ملیر نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے میں ملوث اسپتال کو سیل کر دیا گیا ہے۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • ڈی ایس پی کو فون کرکے کہا پولیس کی زیادہ نفری لے کر پہنچیں، لیاقت محسود
  • نومولود کی مبینہ خرید و فروخت ‘ بچہ بازیاب کرلیا، اسپتال سیل
  • کراچی: فلیٹ سے 80 لاکھ کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی چوری
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ ایف آئی اے نے پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
  • جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں قتل عمر رسیدہ شخص کا ڈھانچہ برآمد، ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: اسکول وین ڈرائیور کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • پاکستان ریلویز میں بوگس دستاویزات پر کواٹرز کی الاٹمنٹ میں 3 ریٹائرڈ افسران بھی ملوث نکلے