بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں،بلاول
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم جنگ جیتنےکےباوجود امن کی بات کرتےہیں۔
اسلام آباد پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد پریس کلب دعوت پرشکرگزارہوں، بھارت کےخلاف پاکستان کوتاریخی فتح حاصل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ہم سے7گنا بڑا ملک اوروسائل میں بھی زیادہ ہے، بھارت کوتاریخی شکست ہوئی، ہم نےانڈیا کو سفارتی سطح پر بھی شکست دی، بیانیےکےمحاذ پربھی پاکستان فتح یاب ہوا، جنگ کےدوران پاکستان کے میڈیا کا کرداربھی تاریخی تھا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا کےمحاذ پر بھی بھارت شکست کھاگیا، بیانیےکی جنگ میں پاکستانی میڈیا نےصف اوّل کا کردارادا کیا، پانچ دن کی جنگ میں پاکستانی میڈیا نے اپنی ساکھ بنائی، ہمیں پاکستانی میڈیا پر فخرہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعےکا بے بنیاد الزام پاکستان پر لگایا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ ہم شفاف تحقیقات کرانے کے لیے تیارہیں، اب شفافیت مشکل مرحلہ نہیں، سیٹلائٹ کا زمانہ ہے، ہم نسل درنسل کشمیر کے لیے لڑتے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان معاشی طور پر ترقی کرے اورعوام کو فائدہ ہو۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی
پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کا 144 رنز کا ہدف صرف 25.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 77 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹر رہے۔ بابر اعظم 27 رنز پر آؤٹ ہوئے، جب کہ فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ محمد رضوان 32 اور آغا سلمان 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے نانڈرے برجر اور جورن فورٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل، جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پروٹیز کی جانب سے کوانٹن ڈی کاک 53 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، جبکہ لوان-ڈرے پریٹوریئس نے 39 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں نقابیو مزی پیٹر 16، میتھیو برٹز 16، ڈونوون فریرا 7، جورن فورٹن 3، ٹونی ڈی زورزی 2، روبن ہرمن 1 اور کوربن بوش اور لُنگی اینگیڈی بغیر کسی رن کے پویلین لوٹ گئے۔ نانڈرے برجر 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی، محمد آفریدی اور سلمان آغا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان نے سیریز اپنے نام کی۔