WE News:
2025-11-10@17:15:24 GMT

حارث رؤف ٹی 20 کرکٹ میں پچھلے 5 برسوں کے بہترین پیسر

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

حارث رؤف ٹی 20 کرکٹ میں پچھلے 5 برسوں کے بہترین پیسر

قومی فاسٹ بولر حارث رؤف گزشتہ 5 سالوں سے ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل پہلے نمبر پر ہیں۔

اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ حارث رؤف گزشتہ 5 برسوں کے دوران ٹی 20 فارمیٹ کے بہترین فاسٹ باؤلر ہیں۔ پاکستان کے لیے اور دنیا بھر کی بڑی فرنچائزز کے لیے کھیلتے ہوئے انہوں نے نہ صرف خود کو منوایا بلکہ کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ انتظار میں ہوتے ہیں کہ ٹیم ہارے تو تنقید کریں، حارث رؤف

حارث رؤف نے اپنے مختصر مگر شاندار کیریئر میں تیزی سے ترقی کی ہے اور آج وہ دنیا کے خطرناک ترین فاسٹ باؤلرز میں شمار ہوتے ہیں۔ 31 سالہ حارث رؤف وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر ہوتے جا رہے ہیں، اور ہر پہلو میں اپنے ہم عصروں سے آگے نکل چکے ہیں، خواہ بات وکٹوں کی ہو، اوسط کی یا اکانومی ریٹ کی۔

حالیہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ پانچ برسوں میں حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ کامیاب پیسر رہے ہیں۔ انہوں نے 206 میچوں میں 278 وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کی اوسط 22.

35 اور اکانومی ریٹ 8.49 ہے، جو کہ اس فارمیٹ میں ایک غیر معمولی کارکردگی تصور کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف نے نومولود بیٹے کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی، نام بھی بتادیا

اگرچہ شاہین آفریدی، نوین الحق اور کرس جورڈن جیسے باؤلرز بھی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر نمایاں رہے ہیں، لیکن حارث رؤف کی تسلسل کے ساتھ شاندار پرفارمنس انہیں سب سے آگے لے جاتی ہے۔ وہ نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ مختلف لیگز میں فرنچائزز کے لیے بھی مرکزی فاسٹ باؤلر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

ان کی موجودہ فارم اور تجربے کو دیکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ آنے والے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فاسٹ باؤلنگ کی قیادت کریں گے۔ اگر وہ اسی رفتار سے کارکردگی جاری رکھتے ہیں تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ حارث رؤف کرکٹ کی تاریخ کے بہترین فاسٹ باؤلرز میں سے ایک بننے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے مقابلے کو عام میچ کی طرح دیکھیں گے، کوئی دباؤ نہیں، حارث رؤف

ٹی 20 کرکٹ میں ان کی مستقل مزاجی اور خطرناک باؤلنگ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حارث رؤف کا مستقبل روشن ہے، اور وہ آنے والے برسوں میں بھی دنیا بھر کے بلے بازوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان ٹی 20 کرکٹ حارث رؤف فاسٹ بولر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ٹی 20 کرکٹ فاسٹ بولر ٹی 20 کرکٹ رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔
بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
بابر نے اپنے 15 ہزار رنز 370 انٹرنیشنل اننگز میں مکمل کیے، جو ایک شاندار کامیابی ہے۔ بابر سے قبل پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں میں انضمام الحق (20,541)، یونس خان (17,790)، محمد یوسف (17,134) اور جاوید میانداد (16,213) نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 4,366 رنز، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 4,302 رنز اور ون ڈے کرکٹ میں 6,330 سے زائد رنز بنائے ہیں۔ ان کے نام 31 سنچریاں اور 104 نصف سنچریاں بھی ہیں، جو ان کی شاندار بیٹنگ صلاحیتوں کا واضح اظہار ہیں۔
یہ کامیابی بابر اعظم کے لیے نہ صرف ایک ذاتی اعزاز ہے بلکہ پاکستانی کرکٹ کے لیے بھی فخر کا باعث ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ؛ 5 افراد گرفتار
  • فاسٹ بولر نسیم شاہ کےحجرے پر فائرنگ، گاڑی کو نقصان پہنچا
  • وسیم اکرم نے اعظم خان کا ہاتھ توڑ دیا، معین خان نے کال کرکے فاسٹ بولر کو کیا کہا؟
  •  اقبالؒ کے پیغام پر عمل خراج تحسین کا بہترین طریقہ، مریم نواز: برازیل پہنچ گئیں
  • گوندہ اور کرشنا میں برسوں پرانی رنجش کس نے ختم کروائی؟
  • شمالی دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے مظالم، فرار ہوتے 150 سے زائد خواتین جنسی تشدد کا شکار
  • بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے
  • جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی پر ابرار احمد مین آف دی قرار
  • جنگ بندی پر ٹرمپ کے مشکور، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے: وزیراعظم
  • وہاب ریاض ویمن کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر؟،  پی سی بی کی وضاحت بھی آگئی