اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ممتاز کرکٹر ثناء میر کے درمیان ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں وزیر اعظم نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں ثناء میر کا نام شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور ثناء میر کی بطور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کارکردگی کو سراہا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ثناء میر کی زیر قیادت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ امید ہے وہ اپنے تجربے سے نئے ٹیلنٹ کو کرکٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔کرکٹ سمیت کھیل کے ہر میدان میں مرد و خواتین کو یکساں مواقع اور سہولیات دینا ہماری ترجی0حات میں شامل ہے۔
ثناء میر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ ورلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور آئی سی سی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کروں۔ امید ہے کہ حکومت پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں اور نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور خصوصاً خواتین کی کرکٹ کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔
ثناء میر نے پاکستان میں کرکٹ بالخصوص خواتین کی کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ثناء میر

پڑھیں:

سیلاب سے متاثرہ طالب علم کی میٹرک کے امتحان میں پوزیشن، وزیراعظم نے ملاقات کیلئے بلالیا

سیلاب سے متاثرہ طالب عملم اکرام اللہ کاکڑ نے میٹرک کے امتحان میں راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اسے ملاقات بلالیا۔

وزیر اعظم نے بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ کاکڑ کا وزیر اعظم ہاؤس  میں خیرمقدم کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر تھا ،2022 میں دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ان کے تعلیمی اخراجات براداشت کرنے کا اعلان کیا تھا ، آج یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے اہداف کی طرف گامزن ہے۔

اس موقع پر اکرام اللہ نے کہا کہ پچھلی مرتبہ میں نے آپ سے پوزیشن حاصل کرنے کا وعدہ کیا تھا جو میں نے پورا کیا اور آپ سے ملاقات کیلئے آیا ہوں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے اکرام اللہ کو یاد دلایا کے گزشتہ ملاقات میں آپ نے سیاہ رنگ کی شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی، مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ اس دن بہت چمکتی دھوپ تھی اور آپ نے کہا تھا کہ ہمارے علاقہ میں کوئی اسکول نہیں، بچوں کو تعلیم کے حصول کیلئے بہت دور جانا پڑتا ہے، مجھے تعلیم حاصل کرنے کا بڑا شوق ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پھر میں اکرام اللہ کو لارنس کالج لے آیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جب میں نے یہ خبر پڑھی کہ آپ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے تو مجھے بہت فخر محسوس ہوا۔جس پر اکرام اللہ نے وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ آپ کے اساتذہ اور والدین کی دعائیں اور آپکی محنت رنگ لائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کے یہ بہت خوشی کی بات ہے جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ طالب علم اکرام اللہ نے وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ لوگ سیاست میں ہر کسی کیلئے کچھ نا کچھ کرتے ہیں لیکن آپ کا رویہ میرے ساتھ سیاست سے ہٹ کر تھا ، آپ نے بہت ہی پسماندہ علاقے سے ایک بچہ لیا اور اس کو لارنس کالج میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا ۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے مجھے ملک کے بہت بڑے تعلیمی ادارے میں پڑھنے کا موقع دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کالج میں ٹاپ تھری سٹوڈنٹس کو اسکالر شپ ملتی ہے لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ میں ڈبل اسکالر شپ حاصل کروں گا، میں پہلے بھی اسکالر شپ پر پڑھ رہا تھا اور الحمد اللہ میں نے محنت کی اور مجھے یہ اسکالر شپ ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کامیابی آپ کی مرحون منت ہے، وزیر اعظم محمد نے طالب علم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم ہے، وہ انسانوں کو ذریعہ بنا دیتا ہے ، مجھے اللہ تعالیٰ نے توفیق دی اور آپ کیلئے ذریعہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ آج آپ ایک بہترین ادارے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو اللہ تعالیٰ کاکرم ہے ۔ آپ نے بہت محنت کی ہے ، اس کالج نے بہت بڑے بڑے نام پیدا کئے ہیں۔

اکرام اللہ نے کہا کہ میرےملک کا مجھ پر بہت بڑا قرض ہے اور میں مزید محنت کرونگا اور اپنی استعداد سے بڑھ کر ملک و قوم کی خدمت کرونگا۔

وزیر اعظم نے مستقبل کے حوالے سے سوال کیاتو اکرام اللہ نے کہاکہ میں سی ایس ایس کرنا چاہتا ہوں اور انٹر میڈیٹ میں بھی محنت کر کے بیرون ملک اسکالر شپ حاصل کرنے کی کوشش کرونگا کیونکہ مجھے بچپن سے ہی آکسفورڈ جانے کا شوق ہے، انشاء اللہ میں ملک و قوم کا نام سربلند کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرونگا کیونکہ آپ بھی ملک و قوم کیلئے بہت محنت کررہےہیں ۔ ہم سب طالبعلم یہ خواہش رکھتے ہیں آپ جیسا لیڈر ہمیں مستقبل میں بھی نصیب ہو۔

وزیر اعظم کے استفسار پر اکرام اللہ نے بتایا کہ میں کھیلوں کے ساتھ ساتھ تقریری مقابلوں میں بھی شرکت کرتا ہوں۔

اس موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے طالبعلم اکرام اللہ کو خصوصی تحفہ بھی پیش کیا اور کہا کہ یہ تحفہ مستقبل میں آپ کی پڑھائی اور عملی زندگی میں بھی کام آئے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے دور دراز علاقے سےتعلق رکھنے والا طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے فراہم کردہ اسکالر شپ پر لارنس کالج میں تعلیم حاصل کر رہا ہے اور اس نے میٹرک کے امتحان میں راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جس پر وزیر اعظم نے ملاقات کیلئے اکرام اللہ کو مدعو کیا تھا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، اکرام اللہ کے والدین اور اساتذہ بھی موجود تھے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سرفراز احمد کا قومی ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں سے متعلق بڑا بیان!
  • خواتین کے لیے باعزت روزگار کا سنہری موقع!
  • وزیرخزانہ سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم کی مری میں نواز شریف سے ملاقات ، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو ، آرمینیا امن معاہدے پر مبارکباد  دی 
  • وزیرِاعظم کی آذربائیجان، آرمینیا امن معاہدے پر الہام علیوف کو مبارکباد
  • وزیراعظم سے طالب علم اکرام اللّٰہ کاکڑ کی ملاقات
  • سیلاب سے متاثرہ سٹوڈنٹ کی میٹرک کے امتحان میں پوزیشن، وزیراعظم کیجانب سے مبارکباد
  • سیلاب سے متاثرہ طالب علم کی میٹرک کے امتحان میں پوزیشن، وزیراعظم نے ملاقات کیلئے بلالیا