کراچی: شہری کی محبت میں تیونس سے آئی خاتون تھانے پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
—جنگ فوٹو
کراچی کے شہری کی محبت میں تیونس سے آنے والی خاتون تھانے پہنچ گئیں۔
امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی کے ساتھ بھی کراچی میں بے وفائی ہوگئی۔
نیاآباد لیاری کے رہائشی 19سالہ محمد عامر نے 19 سالہ سندا ایاری کو 7 ماہ کی شادی کے بعد طلاق دے دی۔
خاتون نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ان کی لیاری کے رہائشی نوجوان سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، 28 نومبر کو تیونس سے کراچی آئی۔
سندا ایاری نے کہا ہے کہ 29 نومبر کو شادی ہوئی اور نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری بغدادی کی یونین کونسل میں رجسٹرڈ کروایا گیا۔
تیونس کی خاتون نے پولیس کو بتایا ہے کہ شوہر نے شادی کے 7 ماہ بعد طلاق دے دی جبکہ میرا وزٹ ویزا 18 فروری کو ختم ہو چکا ہے، اخراجات کے لیے رقم نہیں ہے۔
سندا ایاری نے اپیل کی کہ تیونس واپس جانا چاہتی ہوں حکومت ایگزٹ پرمٹ جاری کرے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کو تھانے بلوایا تھا، اُس نے بیوی کو طلاق دینے کا بتایا اور چلا گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے لڑکے کے خلاف کسی زیادتی کی شکایت نہیں کی، مزید بات چیت کے لیے لڑکے کو فون کیا تو اس کا موبائل فون بند ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: دوسری شادی کرنے والے شہری کی اپیل مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-08-5
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی سے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شہری محمد حسین کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی، عدالت نے فیملی کورٹ کی جانب سے محمد حسین کو 3 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے محمد حسین کی اپیل پر سماعت کی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کے استفسار پر وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار محمد حسین نے پہلی شادی1999ء میں اور دوسری شادی2017ء میں کی تھی ، اس نے پہلی بیوی کو بسانے کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے، اس پر چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ یہ دعویٰ دوسری شادی سے پہلے کیا گیا یا بعد میں؟ تاہم اپیل کنندہ اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ نے سزا معقول وجوہات کے ساتھ سنائی ہے،اس لیے اپیل خارج کی جاتی ہے۔