اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے معطل کیے گئے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے معطل کیے گئے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی، نعرے بازی اور قواعد کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔ اسپیکر نے اعلان کیا ہے کہ ان ارکان کے خلاف ریفرنس بھی آج ہی الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لیڈر جیل میں ہے تو کس کا لیڈر جیل میں نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخص کو چھڑوانے کے لیے پوری اسمبلی کی عزت و وقار کو داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایوان میں کسی کو غںڈہ گردی کا حق نہیں دیا جا سکتا۔ ایوان میں کسی کو گالیاں دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی، دھکم پیل، دستاویزات پھاڑنے اور رولنگ کی مسلسل خلاف ورزی کی گئی، جس پر سخت کارروائی کی گئی۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ احتجاج کا حق ضرور ہے، لیکن ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کے تقاضوں کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا۔
معطل کیے گئے ارکان میں ملک فہد مسعود، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللہ خان، محمد انصر اقبال، علی آصف، ذوالفقار علی، احمد مجتبیٰ چوہدری، شاہد جاوید، محمد اسماعیل، خیال احمد، شہباز احمد، طیب رشید، امتیاز محمود، علی امتیاز، راشد طفیل، رائے محمد مرتضیٰ، خالد زبیر نصار، چوہدری محمد اعجاز شفیع، صائمہ کنول، محمد نعیم، سجاد احمد، رانا اورنگزیب، شعیب امیر اور اسامہ اصغر شامل ہیں۔
پریس کانفرنس میں اسپیکر نے کہا کہ آئین اور اسمبلی قواعد کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کوئی رکن ایوان کے ضابطوں کو تسلیم نہیں کرتا، تو اسے اسمبلی میں داخلے سے روکا جائے گا۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ نظام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور یہ ناقابل قبول ہے کہ کوئی رکن کتابیں اُٹھا کر دوسروں پر پھینکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوات کے بہتے پانیوں میں آنسوؤں کی رم جھم دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک اور سیاح کی لاش نکال لی گئی، مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی عدنان قتل کیس: سابق سینیٹر چودھری تنویر کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم امریکا میں پیدا بچوں کی شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ابو کے پاس بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ایران کا اسرائیل پر طنزیہ وار پلاٹ، گاڑی کی خریداری کیلئے ایف بی آر سے اہلیت سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ بھارت کو عالمی سطح پر بڑی شکست، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی بھارتی استدعا مستردCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ
—فائل فوٹوسندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں چند نئے ارکان کو شامل کیا جائے گا، جبکہ 4 سے 5 ارکانِ سندھ کابینہ کے قلمدان بھی تبدیل کیے جائیں گے۔
سندھ کابینہ میں رد وبدل اور قلمدان میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار چاؤلہ کو صوبائی وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سے کئی وزراء اور ارکانِ اسمبلی کو ٹیلی فون کالز موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کئی وزراء اور اراکینِ اسمبلی کو صبح ملاقات کے لیے بلایا ہے۔