Jasarat News:
2025-08-13@06:11:05 GMT

جرمنی میں چینی اے آئی ماڈل ڈیپ سیک پر پابندی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برلن: جرمنی کے وفاقی ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل اور گوگل سے اپیل کی ہے کہ وہ چینی اے آئی ماڈل ‘ڈیپ سیک’ کو اپنے ایپ اسٹورز سے جرمنی میں ہٹا دیں، کیونکہ اس ایپ کے ذریعے صارفین کا حساس ڈیٹا چین منتقل کیے جانے کے شواہد ملے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمشنر مائیکے کمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈیپ سیک ایپ جرمن شہریوں کا ذاتی ڈیٹا چین میں موجود سرورز پر اسٹور کر رہی ہے، جو یورپی یونین کے ڈیٹا تحفظ قوانین سے واضح انحراف ہے۔

وفاقی ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر نے کہا کہ چینی قوانین کے تحت حکومتی اداروں کو ملکی کمپنیوں کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے، جس سے صارفین کی پرائیویسی کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ڈیپ سیک نہ تو میری ایجنسی کو کوئی اطمینان بخش وضاحت دے سکا، نہ ہی یورپی معیار کے مطابق کوئی حفاظتی گارنٹی فراہم کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیپ سیک کی پرائیویسی پالیسی میں واضح طور پر درج ہے کہ وہ صارفین کی اپ لوڈ کی گئی فائلز اور مصنوعی ذہانت پر مبنی درخواستوں کو چین میں موجود کمپیوٹروں پر محفوظ رکھتا ہے۔

جرمن کمشنر نے مزید بتایا کہ ان کی ایجنسی نے مئی میں ڈیپ سیک کو خبردار کیا تھا کہ وہ یا تو یورپی ڈیٹا تحفظ کے اصولوں پر عمل درآمد کرے یا ازخود جرمن مارکیٹ سے دستبردار ہو جائے، لیکن ڈیپ سیک نے کسی بھی آپشن پر عمل نہیں کیا، جس کے بعد حکومت نے ایپل اور گوگل سے باقاعدہ درخواست کر دی ہے کہ ایپ کو جرمن صارفین کی رسائی سے ہٹا دیا جائے۔

اس حوالے سے ڈیپ سیک کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ ایپل اور گوگل نے بھی تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ ڈیپ سیک نے جنوری 2025 میں اپنی لانچنگ کے بعد یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کا اے آئی ماڈل امریکی کمپنیوں اوپن اے آئی اور ’چیٹ جی پی ٹی کے مساوی صلاحیت کا حامل ہے مگر اس کی لاگت کہیں کم ہے۔ تاہم یورپ اور امریکا میں اس چینی ماڈل کے ڈیٹا سیکیورٹی معیارات پر مسلسل سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اسی سال کے آغاز میں اٹلی نے بھی اسی بنیاد پر ڈیپ سیک کو اپنے ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا تھا جبکہ نیدرلینڈز نے سرکاری سطح پر اس ایپ کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی تھی۔

ادھر امریکا میں قانون ساز ایک ایسا قانون متعارف کروانے کی تیاری کر رہے ہیں جس کے تحت سرکاری اداروں میں چینی اے آئی ماڈلز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ڈیپ سیک چین کی فوج اور خفیہ اداروں کے ساتھ گہرے روابط رکھتا ہے اور ممکنہ طور پر ان کی کارروائیوں میں معاونت بھی فراہم کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اے آئی ماڈل

پڑھیں:

بلوچستان: موبائل انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل، صارفین کو مشکلات کا سامنا

—فائل فوٹو

بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق ڈیٹا انٹرنیٹ سے دہشت گرد تنظیموں کو رابطے میں سہولت فراہم ہوتی ہے، دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس اگست کے مہینے میں معطل رہے گی۔

بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند، حکام

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سیکیورٹی خدشات کی بنا پر معطل کر دی گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع کوہلو، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی اور ہرنائی میں موبائل انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ 

دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے صوبے میں طلبہ آن لائن کلاسز میں شرکت سے قاصر ہیں جبکہ فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس ایک ہفتے سے معطل، صارفین پریشان
  • جرمنی میں اب ایئر کنڈیشنر بھی روزمرہ کی ضروریات میں شامل
  • بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس ساتویں روز بھی بند
  • سائنسدانوں نے لیبارٹری میں ننھا مگر مکمل ’انسانی دماغ‘ تیار کر لیا
  • بلوچستان: موبائل انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل، صارفین کو مشکلات کا سامنا
  • تعلیم اولین ترجیح، اپنے ٹاؤن کے تمام اسکولوں کو ماڈل اسکول بنائیں گے، منعم ظفر خان
  • ہنڈائی کی آزادی آفر: جانیے کس ماڈل پر کیا شاندار پیشکش ہے؟
  • وزیرخزانہ کا شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا اعلان
  • پاکستان کی مدر ٹریسا، ڈاکٹر رتھ فاؤ کو دنیا کو رخصت ہوئے 8 برس بیت گئے
  • جی پی ٹی5 کا آغاز، صارفین کی ملی جلی آراء ، کچھ نے سراہا، زیادہ تر نے مایوس کن قرار دیا