پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروا دیا گیا۔ عالمی درجہ بندی میں بھی پاکستانی پاسپورٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025ء کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔
اب پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا ہے۔ اس سے قبل پاکستانی پاسپورٹ کا 113واں نمبر تھا۔
عالمی درجہ بندی میں بہتری کے بعد پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سفر یا ویزا آن ارائیول کی سہولت بھی حاصل کرسکیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ای پاسپورٹس ہولڈرز کے لیے جلد تمام ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسر ہوگی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاسپورٹ بیگ لاک مکمل طور پر صفر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزارت داخلہ کے تعاون سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کا سفر جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستانی پاسپورٹ
پڑھیں:
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پر فرد جرم عائد
عدالتی حکم پر سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ سردار تنویر الیاس نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ سردار تنویر الیاس نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کر کے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔