پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی رینکنگ جاری کردی گئی، پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزا فری سفری سہولت بھی حاصل کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا بھر میں سرفہرست رہا ہے، جاپان اور جنوبی کوریا کا پاسپورٹ مشترکہ طور پر دوسرے اور ڈنمارک کا پاسپورٹ تیسرے نمبر پر ہے۔
فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی اور اسپین کے پاسپورٹس نے بھی مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
ترکیہ کا پاسپورٹ 49، چین کا 64 اور بھارت کا پاسپورٹ 82 ویں نمبر پر ہے۔
یمن، عراق، شام اور افغانستان بالترتیب 100، 101، 102 اور 103 نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال کی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستان کا پاسپورٹ دنیا میں آخری 4 پاسپورٹس میں شامل تھا، ایک سال کے دوران بتدریج پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں 2 درجے بہتری آئی ہے، یہ بہتری عالمی سطح پر پاکستان کے امیج میں نمایاں تبدیلی کا اشارہ ہے۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹس کی جانب سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی و سیکریٹری داخلہ کے خصوصی تعاون پر مشکور ہیں۔
ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں، ای پاسپورٹس ہولڈرز کے لیے جلد تمام ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسر ہوگی۔
پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والوں کو جدید سہولتوں کے تحت بروقت ڈیل کیا جا رہا ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاسپورٹ بیگ لاک مکمل طور پر صفر ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آسان فیس ایپ کے ذریعے فیس سیکنڈز میں ادا کی جا سکتی ہے، جلد ہی پاسپورٹ ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ بنوا سکیں گے، وزارت داخلہ کے تعاون سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کا سفر جاری رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران اور امریکہ کے درمیان پرامن جوہری پروگرام کے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں ایران اور امریکہ کے درمیان پرامن جوہری پروگرام کے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ، سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا حکم صادر،اثاثے ایم سی آئی کو دینے کا حکم ، تحریری فیصلہ... تہران :اسرائیلی حملوں میں شہید سائنسدانوں، فوجی کمانڈرز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی بھارتی کرپٹو پالیسی ناکام، پاکستانی حکمت عملی عالمی سطح پر کامیاب قرار مریم نواز کا جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع کیلئے بڑا اعلان اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاسپورٹس میں پاکستانی پاسپورٹ کا پاسپورٹ پاسپورٹ ا کے لیے
پڑھیں:
بھارت کا غرور 10 مئی کو غرق ہوگیا، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔
نوجوانوں کے عالمی دن پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج کے دن ایک نیا پاکستان معرض وجود میں آیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کو افواج پاکستان نے دشمن پر کاری ضرب لگائی، چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا، پاک فضائیہ نے چار رافیل سمیت بھارت کے چھ طیارے گرائے، بھارت کا غرور دس مئی کو غرق ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان محنت کریں، ہم محنت سے پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے۔