Express News:
2025-11-03@16:14:37 GMT

کیڑوں کے آٹے سے بنائی گئی ڈبل روٹی

اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹڈوں، کیڑوں اور فنگس سے بنائے گئی نئی ڈبل روٹی دنیا پر منڈلاتے غذائی بحران سے لڑنے میں مدد دے سکتی ہے۔

کامیاب ہونے والا ’انسیکٹ فلاؤر‘ (کیڑوں کا آٹا) پروجیکٹ میکسیکو کی ڈاکٹر سیلیسٹ اِبارا-ہِریرا کی سربراہی میں محققین کی ٹیم نے کیا جن کی توجہ کا مرکز مستقبل میں غذا کی دستیابی تھی۔

سائنس دانوں نے میکسیکو اور گواٹے مالا میں پائے جانے والے ٹڈوں کی ایک قسم اسفینیریم پرپیوراسینز کا استعمال کرتے ہوئے خاص قسم کا آٹا بنایا۔

انہوں نے ڈبل روٹی کی بنیاد بنانے کے لیے اجناس میں پائے جانے والے کیڑوں کا بھی استعمال کیا۔ اس کے علاوہ آتے میں کھانے کے قابل فنگس بھی ملایا گیا۔

سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ڈبل روٹی کی ساخت، ذائقہ اور غذائیت کو بہتر بنانے کے لیے فنگس کو شامل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ڈبل روٹی اعلیٰ معیاری پروٹین، اہم فیٹی ایسڈز، آئرن، زنک، غذائی فائبر اور بائیو ایکٹو مرکبات فراہم کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈبل روٹی

پڑھیں:

نمبر پلیٹس کا ڈیزائن  تبدیل کرنے  کی تجویز

سٹی 42: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے  بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن  تبدیل کرنے  کی تجویز دے دی.

لگژری گاڑیوں کی نمبر پلییٹس بڑی بنائی جائیں گی۔ نمبر پلیٹس کا سائز بڑھانے کا قصد رجسٹریشن نمبر واضح کرنا ہے ۔

ایس یو وی وہیکلز کی نمبر پلیٹس سیف سٹی کیمروں اور سکیورٹی کو مد نظر رکھ کر بنائی جائیں گی ۔ڈیزائن کی حتمی منظوری ایکسائز ہیڈ کوارٹر سے ہو گی۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

  • نمبر پلیٹس کا ڈیزائن  تبدیل کرنے  کی تجویز