پبلک اکائونٹس کمیٹی ذیلی کمیٹی نے 3 روزہ اجلاس کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آ باد (آن لائن) پبلک اکائونٹس کمیٹی ذیلی کمیٹی کے 3 روزہ اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر ملک عامر ڈوگر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کے مالی سال 2022/23 اور 2023/24 کے آڈٹ اعتراضات کے حوالے سے سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذیلی کمیٹی کا بدھ کو ہونے والے اجلاس میں کبینٹ ڈویژن جبکہ بدھ 16جولائی کو ہونے والے اجلاس میں وزارت ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ذیلی کمیٹی
پڑھیں:
نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید :