بیرسٹر سیف نے 2022 کے مری واقعہ کا ذمہ دار بھی مریم نواز کو ٹھہرا دیا، استعفیٰ کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے سوات واقعے پر مستعفی ہونے کے مطالبے کے جواب میں خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نہ صرف حالیہ سانحہ پاکپتن پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا بلکہ جوشِ جذبات میں جنوری 2022 کے سانحہ مری پر بھی ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا استعفیٰ مانگ لیا۔
یہ بھی پڑھیں سوات واقعہ افسوسناک قدرتی آفت تھی، ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی گئی : بیرسٹر سیف
بیرسٹر سیف نے ایک میڈیا بیان میں کہاکہ جس طرح علی امین گنڈاپور سے سوات واقعے پر استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، اسی طرح مریم نواز کو بھی ان واقعات کی ذمہ داری لینی چاہیے، خصوصاً اُس وقت جب مری میں برف باری کے دوران 23 افراد اپنی گاڑیوں میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔
تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بیان پر حیرت کا اظہار کیا گیا، کیونکہ سانحہ مری جنوری 2022 میں پیش آیا تھا، جب پنجاب میں وزیراعلیٰ کا منصب سردار عثمان بزدار کے پاس تھا اور مرکز میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم تھی اور عمران خان وزیراعظم تھے۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا جب شدید برفباری کے باعث مری جانے والی سڑکیں بند ہوگئی تھیں اور سیکڑوں سیاح اپنی گاڑیوں میں پھنس کر رہ گئے تھے۔ مناسب حکومتی امداد نہ پہنچنے کے باعث کئی خاندانوں کو گاڑیوں میں ہی موت کا سامنا کرنا پڑا۔
اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے بھی واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر معمولی برفباری اور بغیر پیشگی تیاری کے لوگوں کا بڑی تعداد میں مری جانا اس سانحے کا سبب بنا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: غیر قانونی مائننگ، تجاوزات اور ریسکیو میں کوتاہی، کب کیا ہوا؟
سوشل میڈیا پر بھی بیرسٹر سیف کے بیان پر طنز و تنقید جاری ہے، اور صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر ماضی کے واقعات کو بنیاد بنا کر استعفے مانگے جائیں تو کیا موجودہ حکمرانوں کو بھی ہر ماضی کے سانحے کا حساب دینا ہوگا؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews استعفے کا مطالبہ برف باری پاکپتن واقعہ سانحہ سوات علی امین گنڈاپور عمران خان مری واقعہ مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: استعفے کا مطالبہ پاکپتن واقعہ سانحہ سوات علی امین گنڈاپور مری واقعہ مریم نواز وی نیوز بیرسٹر سیف مریم نواز کا مطالبہ
پڑھیں:
صوبے میں 100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں 100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں جبکہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔مریم نواز شریف سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا اور فیکلٹی ممبران نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد کا خیر مقدم کیا اور وفد کو پنجاب حکومت کے تاریخی اور فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ حکمران کا ہر فیصلہ عوام کی زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے، گڈ گورننس کا بنیادی اصول احسان اور خدمت ہے، عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کیا جا رہا ہے اور ای ٹینڈرنگ کے ذریعے مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا ۔مریم نواز نے کہا ہے کہ وطن دھرتی ماں کی طرح ہے، اس سے بے وفائی ناقابل برداشت ہے، پنجاب میں اب سیاسی تعیناتیاں اور اقرباپروری ختم ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ نے پاکستان آرمی، نیوی اور ایئر فورس کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، سیلاب کے دوران سب سے بڑا انخلا آپریشن مکمل کیا گیا اور سیلاب متاثرین کی نشاندہی کیلئے تھرمل امیجنگ ڈرونز کامیابی سے استعمال کئے گئے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی زراعت کو پہلی بار میکانائزیشن کی راہ پر ڈالا جا رہا ہے، کینسر کے مریضوں کیلئے جدید کوابلیشن مشین سے علاج ممکن بنایا جا رہا ہے جبکہ ا سموگ سے بچائو کیلئے 15 اسموگ گنز درآمد کی گئی ہیں۔وفد میں پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس اور سول افسران کے علاوہ 26 ممالک کے 47 شرکا شامل تھے جن میں آسٹریلیا، برطانیہ، چین، امریکا، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات، ایران، فلسطین اورجنوبی کوریا کوریا کے افسران بھی موجود تھے۔نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا اور فیکلٹی ممبران نے پنجاب کے عوامی فلاحی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری پراجیکٹس حیران کن ہیں۔