مکران میں مستقبل میں تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (انٹرنیشنل ویب ڈیسک)سعودی شاہ فہد یونیورسٹی سے وابستہ ماہر ارضیات پروفیسر سائمن پیلیا (Pilia) نے مستقبل میں مکران کے علاقے میں بڑی تباہی کا زلزلہ کی پیش گوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی شاہ فہد یونیورسٹی سے وابستہ ماہر ارضیات پروفیسر سائمن پیلیا (Pilia) نے بذریعہ جدیدآلات عمان کی سلمی سطح مرتفع کے نیچے لاوے کا بہت بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔ جس کی روشنی میںپروفیسر سائمن نے باخبرکیا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کے علاقے مکران کے ایک حصے میں9 میگناٹیوڈ کا زلزلہ آ سکتا ہے جو بڑی تباہی کا بعث بنے گا۔
پروفیسر سائمن کے مطابق 4 کروڑ سال قبل جب سمندر میں بہتی انڈین پلیٹ عرب پلیٹ کے نزدیک آئی تو ارضیاتی تبدیلیوں سے لاوا کے ذخیرے نے جنم لیا لیکن وہ زیر زمین کی بہت گہرائی میں ہے، اس لیے باہر نہیں نکل پاتا تاہم ذخیرے کے زبردست دباو¿ سے نہ صرف عمان میں سلمی پہاڑی سلسلہ وجود میں آیا بلکہ انڈین پلیٹ کا رخ بھی یورشین پلیٹ کی طرف ہو گیا، جس سے اس کا تصادم ہوا۔
پروفیسر کا کہنا تھا کہ گویا یہ دباو¿ نہ ہوتا توانڈین پلیٹ کا عرب پلیٹ سے ہی تصادم ہوجاتا جس سے آدھا پاکستان، بھارت،نیپال، عمّان، سعودیہ، یمن وغیرہ باہم ایک خطہ ہوتے۔
واضح رہے کہ اب عرب پلیٹ مکران سب ڈکشن زون میں یورشین پلیٹ کے نیچے گھس رہی ہیں، اسی لیے وہاں انوکھی ارضیاتی تبدیلیاں جنم لیتیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پروفیسر سائمن
پڑھیں:
فلپائن: 6.9 شدت کا زلزلہ‘عمارتیں زمین بوس‘ 69 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251002-08-26
منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں 69 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوگئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر جبکہ مرکز بوگو شہر کے شمال مشرق میں 17 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔ رپورٹس کے مطابق وسطی ساحلی علاقے میں زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، باسکٹ بال میچ کے دوران ایک اسپورٹس کمپلیکس گر گیا، متاثرہ علاقے میں گرجا گھروں، پلوں اور سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حکام نے سیبو میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے اسکولز اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹس کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، ملبہ ہٹانے کے لیے دیگر علاقوں سے بھاری مشینری روانہ کی گئی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکار کے مطابق کچھ علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی خدمات میں خلل پڑا ہے جس سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پانی، ادویات اور دیگر ضروری سامان روانہ کرنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔