جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے باعث ا صبح 6 بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ۔تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکی۔ اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی کو بھی بند کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر دور کھڑی کیا جائے، عوام امن و امان کے لیے تعاون کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
تیسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز میچ میں شکست دیکر سیریز جیت لی
آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 میچ ہفتہ کو کیرنز میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف ایک گیند پہلے 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ ڈیوالڈ بریوس نے 53 رنز کے ساتھ شاندار نصف سنچری اسکور کی جبکہ رسی وین ڈیر ڈسن 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے ناتھن ایلس نے 3، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی طرف سے کپتان مچل مارش نے 54 رنز کے ساتھ نصف سنچری اسکور کی جبکہ گلین میکسویل نے 36 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ میچ کو اختتام تک پہنچایا۔
جنوبی افریقا کی طرف سے کوربن بوش نے 3، کاگیسو ربادا اور کیوینا مپاخا نے 2، 2 ، ایڈن مارکرم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا 53 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔