اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری, جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر پہلے نمبر پر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری, جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر پہلے نمبر پر.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹ نمایاں کارکردگی میں سرفہرست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) آڈٹ 2024 میں اسلام آباد اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست قرار پائے گئے ہیں۔
پی اے اے نے سالانہ کارکردگی آڈٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بڑے مراکز میں سب سے آگے رہا، جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو علاقائی ہوائی اڈوں میں بہترین قرار دیا گیا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی اور لاہور سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ پر سبقت حاصل کی۔
پی اے اے آڈٹ میں مسافروں کو سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، ایئر سائیڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ/معیار، لائٹنگ سسٹمز، لفٹس، بیگیج ہینڈلنگ سسٹم، سیکورٹی پروٹوکول کا نفاذ اور پیروی اور ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز (RFFS) کا بھی جائزہ شامل تھا۔
پی اے اے ہیڈکوارٹرز نے اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹس کی انتظامیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ترجمان پی اے اے کے مطابق دونوں ایئرپورٹس کے منیجرز کو (پی اے اے) قیادت کی جانب سے تعریفی خطوط بھی جاری کیے گئے۔