وزیرِ اعظم ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
باکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم شہباز شریف2 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے، جہاں وہ اقتصادی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق باکو پہنچنے پر اعلیٰ سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں خطاب کریں گے اور اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
نظام کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہو گیا تو ۔۔۔ ؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اجلاس میں
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان روانہ
وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہو گئے ۔
وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف خان کینڈی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا خط وزیراعظم شہباز شریف کو مل گیا، متن بھی سامنے آگیا
وزیراعظم اپنے خطاب میں علاقائی و عالمی چیلنجز اور امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025 کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم علاقائی تجارت کے فروغ، علاقائی روابط کی مضبوطی، توانائی کے شعبے میں تعاون اور خطے میں پائیدار ترقی کے حصول کے اقدامات پر زور دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، اہم معاہدوں پر دستخط
وزیرِ اعظم سربراہ اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ آذاربائیجان روانہ ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اقتصادی تعاون تنظیم پاکستان دورہ آذربائیجان شہباز شریف وزیراعظم