رپورٹ میں بتایا گیا کہ لوگوں کے ہجوم اور نیٹ ورک بندش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمیوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، جو ریسکیو 1122 کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمارت منہدم ہونے کی اطلاع صبح 10:53 پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول  کو موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ مجموعی طور پر ریسکیو 1122 کی 5 ڈیزاسٹر رسپانس وہیکلز، ا2 سنارکل اور متعدد  ایمبولینسز جائے وقوع پر موجود ہیں اور متعلقہ اداروں سے رابطہ قائم کرکے کرینز اور لفٹر بھی جائے وقوع پر پہنچائے گئے۔

علاوہ ازیں ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکار بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لوگوں کے ہجوم اور نیٹ ورک بندش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمیوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں ملبے سے مزید افراد نکالنے کا عمل تاحال جاری ہے۔ کلیئر ہونے تک کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ ٹیم تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا کر صورتحال پر قابو پانے کی مکمل کوشش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عمارت منہدم ہونے ریسکیو 1122 کی

پڑھیں:

کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد

فائل فوٹو

کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیور کی گاڑی کھیتوں کے قریب ایک گھر سے ملی، ٹیکسی بُک کر کے ڈرائیور کو قتل کیا گیا اور گاڑی چھین لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، وجہ سامنے آگئی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
  • گرین بیلٹ پر بنے مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، سرچ آپریشن کلیئر قرار
  • کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آتشزدگی، 2 خواتین جاں بحق
  • کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • کھارادر کی عمارت میں لفٹ گرگئی، 10 افراد زخمی
  • شاہ محمود قریشی کی پارٹی کے سابق رہنمائوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی