کراچی:

شہر قائد کے علاقے لیاری میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں رہائشی عمارت منہدم ہونے کے واقعےئ کی  ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، جو ریسکیو 1122 کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمارت منہدم ہونے کی اطلاع صبح 10:53 پر سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول  کو موصول ہوئی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ڈیزاسٹر رسپانس وہیکل جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں 5 منزلہ عمارت زمیں بوس،  کئی افراد ملبے تلے دب گئے، 7 جاں بحق، متصل عمارتیں متاثر

مجموعی طور پر ریسکیو 1122 کی 5 ڈیزاسٹر رسپانس وہیکلز، ا2 سنارکل اور متعدد  ایمبولینسز جائے وقوع پر موجود ہیں اور متعلقہ اداروں سے رابطہ قائم کرکے کرینز اور لفٹر بھی جائے وقوع پر پہنچائے گئے۔ علاوہ ازیں ریسکیو 1122 کے100 سے زائد اہلکار بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ   لوگوں کے ہجوم، جگہ جگہ راستے بلاک اور نیٹ ورک کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں ملبے سے مز ید افراد نکالنے کا عمل تاحال جاری ہے۔ کلیئر ہونے تک کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ ٹیم تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا کر  صورتحال پر قابو پانے کی مکمل کوشش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمارت منہدم ہونے ریسکیو 1122 کی

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں تعمیراتی مافیا سرگرم، رہائشی پلاٹوں پر قبضہ

ڈی جی شاہ میر بھٹو ڈائریکٹر راشد ناریجو گٹھ جوڑ بے نقاب، بلڈنگ قوانین پامال
پلاٹ نمبر 15جی کے 7پر انتظامیہ کی مکمل سرپرستی میں غیر قانونی عمارت تعمیر

شہر کے قلب صدر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کا جن بے قابو ہوچکا ہے ،جہاں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین اور قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ پلاٹ نمبر 15 جی کے 7 پر بلند و بالا عمارت کی تعمیر اس کی تازہ ترین مثال ہے ، جسے متعلقہ حکام کی مکمل سرپرستی کے باعث کھڑا کیا گیا ہے جس نے ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو اور ڈائریکٹر راشد ناریجو گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس پلاٹ پر پہلے گراونڈ پلس دو منزلہ تعمیر کی اجازت تھی،لیکن تعمیراتی مافیا نے ڈائریکٹر صدر ٹاؤن راشد ناریجو کی مبینہ سرپرستی میں اسے چھ سے سات منزلہ عمارت میں بدل دیا۔ عمارت کے نچلے حصے میں کمرشل دکانیں اور اوپر رہائشی فلیٹس تعمیر کیے گئے ہیں، جو نہ صرف بلڈنگ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی پر بھی شدید دباؤ ڈال رہی ہے ۔مکینوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے باعث گلیوں میں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ، پارکنگ کی سہولت نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بارشوں کے دنوں میں پانی کی نکاسی بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ناقص تعمیراتی مواد کے استعمال اور قوانین کی خلاف ورزی سے کسی بھی وقت حادثہ رونما ہو سکتا ہے ، جس کی ذمہ داری حکام پر عائد ہوگی۔ شہریوں نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر صدر ٹاؤن کی اس غیر قانونی تعمیر کا نوٹس لیں، ذمہ دار افسران بشمول ڈائریکٹر راشد ناریجو کے خلاف سخت کارروائی کریں اور عوامی جان و مال کو لاحق خطرات کے سدباب کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب، گرم چشمہ تا چترال روڈ مختلف مقامات سے بند
  • پشاور، نادرن بائی پاس پر گیس ٹینکر کا حادثہ، ریسکیو 1122 کا بروقت آپریشن
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا‘6 افراد ہلاک
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
  • کراچی: کورنگی سے لاپتہ ہوکر گھر واپس آنے والے دلہے کا ابتدائی بیان سامنے آگیا
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
  • سندھ بلڈنگ، صدر ٹاؤن میں تعمیراتی مافیا سرگرم، رہائشی پلاٹوں پر قبضہ
  • بدترین سیلاب، بروقت انخلا سے 25 لاکھ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا
  • راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
  • کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی