محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کاکریک ڈان، 24 گھنٹوں میں 13 شیر برآمد، 5 افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز )لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے کے واقعے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی ۔محکمہ جنگلی حیات نے صوبے میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا۔محکمہ جنگلی حیات نے کریک ڈان کے دوران 24 گھنٹوں میں 13 شیر برآمد کر کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا اور 5 مقدمات بھی درج کرلیے۔

ترجمان وائلڈ لائف نے بتایا کہ صرف لاہور سے 4 شیر بازیاب کرکے 4 افراد گرفتار کیے ہیں۔اسی طرح گوجرانوالا سے بھی 4 شیر برآمد کر لییگئے، ملتان میں 3 شیر بازیاب کرکے ایک شخص کو گرفتار کیاگیا اور دو ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ فیصل آباد میں بھی 2 شیر تحویل میں لیے گئے اور ایک احاطہ سیل کیا گیا۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے جنگلی حیات کا غیر قانونی کاروبار ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہاکہ عوامی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹان میں واقع فارم ہاس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے, خواجہ آصف نے عندیہ دے دیا مائیکروسافٹ کے پاکستان میں آفس کے حوالے سے وزارت آئی ٹی کا مقف سامنے آگیا کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کردی ڈریپ میں ڈائریکٹرز کے تقرری و تبادلے،، چوہدری ذیشان نذیر کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ،، نوٹیفکیشن سب نیوزپر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

9 افراد کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

راولپنڈی:

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 شہریوں کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔

ملزم صدام علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر کے ایف آئی اے امیگریشن نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدام علی 2019ء  میں عید کے موقع پر 9 افراد کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور گزشتہ 6 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ قتل کے مقدمے کی دفعات کے تحت اس کے خلاف تھانہ صدر جلالپور پیر والا میں مقدمہ درج تھا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، جس کے بعد انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کے درمیان قریبی رابطے کے ذریعے ملزم کی حوالگی ممکن ہوئی۔ حکام کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات پنجاب پولیس کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار چنکارہ ہرن کے غیرقانونی شکار پر 40 لاکھ روپے جرمانہ
  • طوطے پالنے اور فروخت کے لیے رجسٹریشن لازمی، نیا قانونی مسودہ تیار
  • طوطے پالنے اور خرید و فروخت کے لیے نیا قانونی مسودہ تیار
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • ایبٹ آباد، محکمہ وائلڈ لائف نے آبادی میں گھومنے والے تیندوے کو پکڑ لیا
  • گلوکارہ قرۃالعین بلوچ پر ریچھ کا حملہ: منتظمین اور گلگت بلتستان وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ آمنے سامنے
  • تیندوا شہری آبادی میں داخل، مظفرآباد میں خوف و ہراس
  • 9 افراد کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار